• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

فوج صرف کاروباری ماحول بہتربنانے کیلئے سہولت کاری کر رہی ہے، نگران وزیر اعظم

شائع December 7, 2023
نگران وزیر اعظم نے کہا نگران حکومت نے اسمگنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں — فوٹو: اے پی پی
نگران وزیر اعظم نے کہا نگران حکومت نے اسمگنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں — فوٹو: اے پی پی

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) فوجی کاروبار کا پلیٹ فارم نہیں ہے جبکہ فوج صرف کاروباری ماحول بہتربنانے کے لیے سہولت کاری کر رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہترین کمپنیوں کو ایوراڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کے لیے اقدامات کر رہی ہے، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات بھی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل فوجی کاروبار کا پلیٹ فارم نہیں ہے جبکہ فوج صرف کاروباری ماحول بہتربنانے کے لیے سہولت کاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 60 ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے، ہم نے شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے، جبکہ خواہش ہے کہ تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید کامیابیاں سمیٹے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے اسمگنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

نگران وزیر اعظم نے کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں اضافے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےتمام ممبرز کی ہے، کاروباری اداروں کے تعاون سے اسٹاک ایکسچینج نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں 30 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور ہم کامیابی کےتسلسل کو جاری رکھیں گے۔

شمشاد اختر نے نگران وزیر اعظم کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024