• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

شائع December 6, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

معروف فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنی مقبول فلم ’کملی‘ پر ڈی سی ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا۔

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول ہر سال امریکا میں منعقد کیا جاتا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش، ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے۔

رواں برس بھی پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کی 60 فلموں کو فیسٹیول میں پیش کیا گیا، میلے میں پیش کی گئی فلمیں اردو سمیت خطے کی دیگر 12 زبانوں میں پیش کی گئیں۔

سرمد کھوسٹ کی ہدایت کردہ فلم ’کملی‘ کی بھی ڈی سی فلم فیسٹیول میں نمائش کی گئی جب کہ بعد ازاں فلم نے ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پر بہترین ہدایت کار جیتنے کے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ ملنے کی تصدیق کی۔

سرمد کھوسٹ کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

صبا قمر، ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ کی کاسٹ پر مبنی فلم ’کملی‘ کو جون 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’کملی‘ کو ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول سے قبل دیگر متعدد عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا اور اس نے متعدد ایوارڈز بھی جیتے تھے۔

’کملی‘ نے پاکستان میں اچھی کمائی بھی کی تھی اور اس کی کہانی کو پسند بھی کیا گیا تھا جب کہ صبا قمر نے مذکورہ فلم کو اپنی زندگی کی مشکل ترین فلم بھی قرار دیا تھا۔

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ’کملی‘ کی نمائش کے علاوہ سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ سے متعلق بھی سیشن منعقد کیا گیا تھا، جہاں فلم ساز نے اس کی کہانی اور اس پر ہونے والے تنازع پر کھل کر بات کی۔

’زندگی تماشا‘ کو سرمد کھوسٹ نے اگست 2023 کے یوم آزادی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا۔

ان کی مذکورہ فلم کو ابتدائی طور پر جنوری 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم عین وقت پر فلم ساز نے بتایا کہ فلم سینسر بورڈز نے ان کی فلم پر پابندی عائد کردی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024