• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے 66 کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی

شائع December 6, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کثیر جہتی نقطہ نظر پاکستان میں اے ڈی بی کے اسٹریٹیجک مصروفیات کا حصہ ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کثیر جہتی نقطہ نظر پاکستان میں اے ڈی بی کے اسٹریٹیجک مصروفیات کا حصہ ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر لاگت کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی تاکہ پاکستان کو جامع اور پائیدار ترقی اور نمو کے اہداف کو حاصل کرنے کے مقصد میں مدد فراہم کی جاسکے۔

اے ڈی بی کی پریس ریلیز کے مطابق اس ہفتے منظور کیے گئے منصوبوں کے ذریعے مقامی وسائل کو متحرک کرنے، اگست 2022 کے تباہ کن سیلاب سے تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی اور تحفظِ خوراک کو بہتر بنانے کے لیے زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا یوگینی زوکوف کا کہنا تھا کہ نئی فنانسنگ پاکستان کو گزشتہ سال کے مہنگائی کے بحران اور سیلاب کے اثرات سے نکلنے اور طویل مدتی ترقی کو راہ پر واپس لانے میں مدد دے گی، جو پائیدار اور جامع ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کثیر جہتی نقطہ نظر پاکستان میں اے ڈی بی کے اسٹریٹیجک مصروفیات کا حصہ ہے اور ہم آہنگی کے ساتھ ہمارے پروگرام قرضے اور منصوبوں کی سرمایہ کاری فراہم کرتا ہے تاکہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور اس کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کے لیے تعاون کو بڑھایا جا سکے۔

بہتر وسائل کی نقل و حرکت اور استعمال میں اصلاحات کا پروگرام’ حکومت کو پائیدار، وسیع البنیاد اور جامع اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے اپنے عزائم کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا، 30کروڑ ڈالر کا پالیسی پر مبنی قرض منصوبے کے پہلے ذیلی پروگرام کو سپورٹ کرے گا، جو پالیسیوں، قوانین اور ادارہ جاتی صلاحیت میں اصلاحات کی بنیاد رکھنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس سے گھریلو وسائل کو متحرک کرنے اور استعمال میں بہتری آئے گی۔

یہ پروگرام ٹیکس انتظامیہ، عوامی اخراجات کے انتظام اور دیگر ادارہ جاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے میں مدد کر رہا ہے تاکہ وسائل کو متحرک کیا جا سکے، جس میں نجی سرمایہ کاری اور بچت جیسے غیر قرض کے وسائل شامل ہیں۔

27کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ہنگامی امدادی قرض سے جاری شدہ سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پروجیکٹ کو اضافی فنانسنگ ملے گی، جو 2022 کے تباہ کن سیلاب سے پاکستان کی بحالی کے لیے کے 1.5 ارب ڈالر کے تعاون کے وعدوں کا حصہ ہے، اس سے سیلاب سے تباہ شدہ ایک ہزار 600 اسکولوں کی تعمیر نو میں مدد ملے گی۔

اس سے پاکستان میں تعلیمی نظام میں لچک اور شمولیت کو فروغ ملے گا، خاص طور پر سندھ کے انتہائی پسماندہ اور کمزور اضلاع میں لڑکیوں کے لیے سیکھنے اور آمدنی کے نقصانات کی وصولی میں مدد ملے گی، اسی طرح 8 لاکھ ڈالر کے تکنیکی امداد کی گرانٹ فراہم کی جائے گی تاکہ سیلاب سے تباہ ہونے والے تمام اسکولوں میں تعمیر نو بشمول جامع ڈیزائن کی خصوصیات کو متعارف کرانے سمیت صورتحال کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی جا سکے اور اس پر عمل درآمد میں معاونت فراہم کی جا سکے۔

خیبر پختونخوا فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ’ کے لیے 8کروڑ ڈالر کا رعایتی قرض موسمیاتی خطرات سے نمٹنے، غذائی تحفظ کو بڑھانے اور معاش کو بڑھانے اور صوبے میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہ ہونے والے اضلاع میں دیہی فارم گھرانوں کے روزگار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔

یہ منصوبہ خواتین سمیت چھوٹے کسانوں کو ضروری زرعی معلومات اور تربیت فراہم کرے گا اور گھریلو غذائیت اور خواتین کو بااختیار بنائے گا۔

مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹل رسائی اور دستیابی میں بھی اضافہ کرے گا، اس منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک جاپان فنڈ برائے خوشحال اور لچکدار ایشیا اور پیسیفک سے 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا انتظام کرے گا، جو خواتین کاشتکاروں کے لیے بیجوں کی صفائی اور زرعی کیمیکل کے محفوظ طریقے سے ہینڈلنگ سے متعلق سرگرمیوں کی مالی معاونت کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024