• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

خلیل الرحمٰن نے فلم سے نہیں نکالا تھا، میں نے ان کے ساتھ کام سے انکار کیا، ایمان علی

شائع December 5, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں لکھاری خلیل الرحمٰن کی لکھی گئی فلم سے انہیں نکالا نہیں گیا تھا بلکہ انہوں نے خود مذکورہ فلم میں کام سے انکار کیا تھا۔

ایمان علی سے متعلق خبریں تھیں کہ وہ ہمایوں سعید کی فلم ’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں کاسٹ کرلی گئی ہیں لیکن عین وقت پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بعد ازاں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہی ایمان علی کو فلم سے نکالا۔

تاہم اب ایمان علی نے واضح کیا ہے کہ انہیں نکالا نہیں گیا بلکہ انہوں نے خود فلم کی کہانی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

ایمان علی حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سستی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتیں، وہ اس وقت ہی متحرک ہوتی ہیں جب کہ ان کی کوئی فلم یا ڈراما ریلیز ہونے والا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے اور وہ زیادہ تر ایکشن اور کامیڈی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فرحان سعید کو سب سے پسندیدہ معاون اداکار قرار دیا اور ساتھ ہی ہمایوں سعید کی بھی تعریفیں کی۔

انہوں نے نام لیے بغیر شو میں بتایا کہ وہ دو اداکاروں کے ساتھ کبھی دوبارہ کام نہیں کرنا چاہیں گی۔

ایمان علی کی جانب سے اداکاروں کا نام نہ لیے جانے پر پروگرام کے شریک میزبانوں نے ان سے پوچھا کہ کیا مذکورہ دونوں اداکار فیروز خان اور فہد مصطفیٰ ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کوئی جواب دیے بغیر مسکرا دیا۔

تاہم اداکارہ نے یہ تصدیق کی کہ جن دو اداکاروں کے ساتھ وہ کام کرنا پسند نہیں کریں گی ان کے نام ’ایف‘ سے ہی شروع ہوتے ہیں۔

انہوں نے شو میں خلیل الرحمٰن قمر کا نام لیے بغیر بھی کیا کہ وہ ایک لکھاری کے لکھے ہوئے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کریں گی۔

ایمان علی کا کہنا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور ہدایت کار ندیم بیگ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی لیکن شرط یہ ہے کہ ان کے ڈرامے یا فلم کا اسکرپٹ ایک لکھاری کا نہ لکھا ہوا ہو۔

اداکارہ نے ایک سوال پر واضح کیا کہ انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کی ایک فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے محض تین دن قبل اس میں کام کرنے سے انکار کیا، انہیں کسی نے نکالا نہیں تھا۔

انہوں نے فلم کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں ہدایت کار ندیم بیگ نے بھی منع نہیں کیا تھا بلکہ انہیں فلم کی کہانی سے اختلاف تھا، جس وجہ سے انہوں نے شوٹنگ شروع ہونے سے تین دن قبل کام سے انکار کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں نہ تو فلم کے لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے نکالا اور نہ ہی انہیں ہدایت کار نے کام سے منع کیا بلکہ انہوں نے خود کام سے انکار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024