• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

پی آئی اے نے انڈونیشیا میں پھنسے طیاروں کا تنازع حل کرلیا

شائع December 5, 2023
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو انڈونیشیا میں پھنسے ہوئے 2 ایئربس اے 320 طیاروں میں سے ایک مل جائے گا جب کہ پی آئی اے نے اس مقصد کے لیے لیزنگ کمپنی کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کردیے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ دو ایئربس 320 میں سے ایک جہاز ایک دو دن میں پاکستان پہنچ جائے گا جب کہ دوسرے طیارے کو دو ہفتوں کے اندر بیڑے میں شامل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو لیزنگ کمپنی کو 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے جب کہ اس نے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں جس کے بعد ایک طیارہ حوالے کر دیا گیا ہے۔

پہلا طیارہ جکارتہ سے بنکاک اور پھر پاکستان آئے گا، یہ معاملہ دو سال سے زیر التوا تھا۔

سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں معاملہ حل کرنے کے لیے انڈونیشیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے دو ایئربس اے 320 طیارے ستمبر 2021 سے جکارتہ میں لیزنگ کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئر لائن نے پی آئی اے نے یہ طیارے 26 ملین ڈالر میں خرید کر ری ڈیلیوری چارجز کو بچایا ہے۔

پی آئی اے نے ابتدائی طور پر 2021 میں ایئربس اے 320 طیارے لیزنگ کمپنی کو واپس کر دیے تھے، تاہم لیز پر دینے والی کمپنی نے یہ کہتے ہوئے طیارے کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ معاہدے میں بیان کردہ مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024