• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دبئی میں ملاقات

شائع December 4, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ سے ملاقات کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے ایک روز قبل بادشاہ کے ساتھ دبئی میں ملاقات اور پارٹی کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، جن پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے۔

بادشاہ سے ملاقات سے قبل ایک ہفتہ پہلے ہانیہ عامر نے بھارتی ریپر کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کی تھی، جس پر انڈین گلوکار نے ان کی تعریفیں بھی کی تھیں۔

ماضی میں بھی دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے تعریفی سوشل میڈیا اسٹوریز شیئر کرتے رہے ہیں اور ہانیہ عامر متعدد انٹرویوز میں کہ چکی ہیں کہ انہیں بھارتی ریپر بادشاہ پسند ہیں۔

ہانیہ عامر بادشاہ کی گلوکاری کی تعریفیں کرتی دکھائی اور سنائی دیتی ہیں، تاہم پہلی بار انہوں نے ان سے دبئی میں ملاقات کی۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ہانیہ عامر اور بادشاہ نے دبئی میں ملاقات کی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارا اور پارٹی کی۔

ہانیہ عامر نے بادشاہ سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں اداکارہ کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ نے بھارتی ریپر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کوئی تفصیل نہیں بتائی، تاہم ان کی پوسٹس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کے تعلقات کی چہ مگوئیاں کیں۔

زیادہ تر لوگوں نے کمنٹس میں لکھا کہ پاکستانی اداکارہ کو بھارتی گلوکار کے ساتھ دیکھ کر ان کا خون جل رہا ہے۔

اسی طرح بعض لوگوں نے کمنٹس کرکے بادشاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک بار ہانیہ عامر کو بہن بولیں۔

بعض افراد نے دونوں کےدرمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں بھی کیں، ساتھ ہی یہ بھی افواہیں پھیلائی گئیں کہ جلد ہی ہانیہ عامر بادشاہ کے کسی گانے میں بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024