• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

شائع November 30, 2023
ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں آخری وقت تک انتہائی فعال رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں آخری وقت تک انتہائی فعال رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اُن کی فرم ’ڈاکٹر کسنجر ایسوسی ایٹس‘ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایک معزز امریکی اسکالر اور تجربہ کار شخصیت ہنری کسنجر آج کنیکٹی کٹ میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہنری کسنجر کی آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کی جانب سے نجی طور پر اہتمام کیا جائے گا، بعدازاں یادگاری تقریب نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔

بیان میں اُن کی موت کی کوئی وجہ فراہم نہیں کی گئی، ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں آخری وقت تک انتہائی فعال رہے، وہ رواں برس جولائی میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے چین گئے تھے۔

چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات ہنری کسنجر کی سب سے یادگار میراث میں سے ایک ہے، سوویت یونین کے خلاف سرد جنگ کے پیشِ نظر ہنری کسنجر خفیہ طور پر چین گئے تھے جس کا نتیجہ 1972 میں امریکی صدر رچرڈ نکسن کے تاریخی دورہ چین اور بعدازاں چین کے ساتھ امریکی تعلقات کے قیام کی صورت میں نکلا۔

ہنری کسنجر نے سیکریٹری آف سٹیٹ اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں، اُن کو ویتنام کی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر نوبل پرائز سے نوازا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024