• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

بولی وڈ اداکار رندیپ ہودا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع November 29, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے اداکار رندیپ ہودا نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ماڈل لِن لائشرم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق رندیپ ہودا اور لِن لائشرم کی شادی کی ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال میں روایتی میتی قبیلے کی رسومات کے تحت سر انجام پائی۔

رپورٹ کے مطابق اداکار نے تین دن قبل ہی شادی کا اعلان کیا تھا اور وہ دو روز قبل شادی کے لیے منی پور پہنچے تھے۔

اسی حوالے سے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رندیپ ہودا اور لِن لائشرم نے روایتی میتی رسومات کے تحت شادی کرلی۔

دونوں نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہیں کیں، تاہم بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر رندیپ ہودا کو روایتی میتی رسومات کے تحت شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

میتی قبیلے کے لوگ زیادہ تر منی پور میں آباد ہیں، تاہم ان کی آبادی آسام سمیت دیگر ریاستوں میں بھی ہیں۔

میتی قبائل کے افراد کی رسومات اور روایات باقی ہندوؤں سے مختلف ہوتی ہیں، اس وجہ سے رندیپ ہودا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

رندیپ ہودا ریاست ہریانہ میں پیدا ہوئے جب کہ جب کہ اہلیہ لِن لائشرم منی پور میں پیدا ہوئیں اور وہ میتی قبیلے کی سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں۔

رندیپ ہودا کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025