• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی کی افواہیں

شائع November 29, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

گلوکار عمیر جیسوال کی جانب سے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے اور انسٹاگرام پر اپنی تنہا تصاویر شئیر کرنے پر ان کے اور اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

مشہور گانا ’سمی میری وار میں واری‘ کے گلوکار عمیر جیسوال نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شئیر کی تھیں۔

گلوکار کی جانب سے تنہا تصاویر شئیر کرنے پر مداحوں نے کمنٹس کے ذریعے ان سے اہلیہ ثنا جاوید کا پوچھنا شروع کیا اور بعض لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

بعض افراد نے شوبز ویب سائٹس کا حوالہ دے کر سوال کرنے والے صارفین کو بتایا کہ خبروں کے مطابق ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ کچھ عرصے سے دونوں ثنا جاوید اور عمیر جیسوال تنہا تنہا تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور کافی عرصے سے دونوں نے ایک ساتھ تصاویر شئیر نہیں کی، تاہم دونوں شادی کے بعد ایک ساتھ تصاویر شئیر کرتے رہتے تھے۔

اس کے علاوہ دونوں فنکاروں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے اپنے نکاح کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اسی حوالے سے بعض صارفین نے نشاندہی کرتے ہوئےدونوں فنکاروں سے سوال کیا کہ دونوں نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام سے کیوں ڈیلیٹ کردیں؟

یاد رہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا۔

نکاح کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوریز بھی شیئر کیں۔

قبل ازیں اسی طرح ایک اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی جوڑی حنا الطاف اور آغا علی کے درمیان بھی طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ برس سے ہیں تاہم جوڑے نے اپریل 2022 میں ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا، البتہ رواں سال ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

تاہم جوڑے سے واضح طور پر اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا
ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024