• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

شوبز میں آنے کے بعد لوگوں نے کہا میری 2 بچوں کے باپ سے شادی ہوگی، سعدیہ امام

شائع November 29, 2023
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

ماضی کی مقبول اداکارہ و میزبان سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے اپنے رشتہ داروں نے انہیں طعنے دیے کہ ان کی شادی کبھی نہیں ہوگی یا ان کی 2 بچوں کے باپ سے شادی ہوگی۔

خیال رہے کہ سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد عدنان حیدر سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ جرمنی منتقل ہوگئی تھیں۔

شادی کے 2 سال بعد اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد وہ واپس پاکستان آئیں اور انہوں نے 2015 میں سما ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی شروع کی لیکن بعد ازاں وہ ٹی وی اسکرین سے غائب ہوگئیں۔

شادی کے بعد اگرچہ وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں، تاہم وہ بطور مہمان پروگرامات اور شوز میں شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سعدیہ امام نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ چونکہ وہ مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے ان کے تمام رشتہ دار ان کے والدین کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے کہ سعدیہ امام اب شوبز میں ہیں اب وہ کبھی شادی نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنے ہی رشتہ داروں کی جانب سے سب سے پہلا طعنہ یہ سننے کو ملا کہ میری شادی کبھی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شوبز میں آنے کے بعد لوگوں نے طعنے دیے کہ میری شادی کبھی نہیں ہوگی کیونکہ ہم پیسوں کے عادی ہوجائیں گے، لوگوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے جو بھی ملے گا 2 بچوں کا باپ ہی ملے گا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ شادی سے قبل میں میرے والدین روزانہ ایسی باتیں سنتے تھے، میں انہیں روزانہ اس بُرے وقت سے گزرتا دیکھتی تھی، انہی لوگوں کی باتوں سے میں مضبوط بنی اور سب کو غلط ثابت کیا۔

سعدیہ امام نے کہا کہ ’میں نے اپنے والدین کو کہا کہ آپ جس سے کہیں گے میں شادی کرلوں گی لیکن پہلے مجھے اپنے کام پورے کرنے دیں، کیونکہ اب میں اس کیچڑ میں کود گئی ہوں اور اپنے کام مکمل کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹوں گی۔‘

اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ نہیں ہوسکتا کہ میں گوبھی کھاؤں، طعنے بھی سنوں اور کام بھی پورے نہ کروں، اس لیے پہلے میں نے اپنا کیریئر بنایا اور پھر والدین سے کہا کہ آپ جس سے چاہے میری شادی کردیں۔‘

سعدیہ امام نے کہا کہ ’ماشااللہ مجھے غیر شادی شدہ جوان شوہر بھی ملا اور اللہ نے ہمیں اولاد سے بھی نوازا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’جب عدنان کا رشتہ آیا تو لوگوں نے کہا کہ ذرا چیک کرو کہ اس کی دو یا تین بیویاں بھی ہوں گی۔‘

یاد رہے کہ سعدیہ امام کو 1990 کی مشہور اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے ’چھوٹی سی کہانی، پہلی بارش، سات سر رشتوں کے، تھوڑا سا آسمان، پانی پے نام، کہاں سے کہاں تک، رانی بیٹی راج کرے، کنارا مل گیا ہوتا، مامتا، کالونی 52، ابھی دور ہے کنارا، اجازت اور عشق جنون دیوانگی‘ سمیت 5 درجن تک ڈراموں میں کام کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024