• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

جعلی ویڈیوز و تصاویر کو روکنے کیلئے سونی کا فون میں اہم فیچر دینے کا امکان

شائع November 27, 2023
—فوٹو: سونی کمپنی
—فوٹو: سونی کمپنی

الیکٹرانک ڈیوائسز، کیمرے، ٹی وی اور اسمارٹ موبائل فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی سونی کی جانب سے اپنے آنے والے ’ایکسپیریا‘ سیریز میں جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیمرے میں اہم فیچر دیے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سونی اپنے موبائل فون ’ایکسپیریا ون سکس‘ اور سیریز کے دوسرے فونز کے کیمرے میں ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر پیش کرے گی۔

اس وقت سونی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے ماڈیول کے ڈی ایس ایل آر کیمروں میں بھی ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر دیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین ہر تصویر یا ویڈیو میں اپنا خصوصی دستخط شامل کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ فیچر سے جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جب کہ اس طرح کوئی تصاویر یا ویڈیوز کو چوری بھی نہیں کر سکے گا۔

ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر اسمارٹ موبائل کے کیمروں کو ازخود شامل ہوگا، تاہم ممکنہ طور پر صارفین اپنی مرضی سے سگنیچر کو تبدیل کر سکیں گے۔

ممکنہ طور پر مذکورہ سگنیچر ہر نکالی گئی تصویر اور بنائی گئی ویڈیو پر ازخود آجائے گا۔

کمپنی کے مطابق موبائل فون کے کیمرے ٹیکنالوجی کے دیگر سیکیورٹی فیچرز کو بھی اپڈیٹ کیا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سونی اپنے ’ایکسپیریا‘ سیریز کے نئے فون کب تک متعارف کرائے گی، تاہم ممکنہ طور پر انہیں آئندہ ماہ دسمبر کے وسط تک پیش کردیا جائے گا۔

سونی کے موبائل فونز کو ان کے کیمرا ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024