• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 725 پوائنٹس کا اضافہ

شائع November 27, 2023
انٹر مارکیٹ سیکورٹیز کے رضا جعفری نے بتایا کہ بینکنگ سیکٹر میں زیادہ دلچسپی دیکھی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی
انٹر مارکیٹ سیکورٹیز کے رضا جعفری نے بتایا کہ بینکنگ سیکٹر میں زیادہ دلچسپی دیکھی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رواں ہفتے کے آغاز میں بھی برقرار رہا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 725 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 725 یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 59 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا، جو آخری کاروباری روز کے اختتام پر 59 ہزار 86 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

انٹر مارکیٹ سیکورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ بینکنگ سیکٹر میں زیادہ دلچسپی دیکھی گئی کیونکہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینکس اچھے ڈیونڈز کی پیش کش کر رہے ہیں اور ان کی ویلیوایشن بھی متاثرکن ہے، روایتی طور پر یہ سیکٹر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ رہا ہے، اور ممکن ہے کہ یہ دوبارہ بینکنگ سیکٹر کے حصص خریدیں۔

خیال رہے کہ 24 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 187 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔

22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔

اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024