• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

بابا گورو نانک کا جنم دن: بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

شائع November 26, 2023
سکھ یاتری واہگہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے بھارت سے پاکستان پہنچے — فوٹو: اے پی پی
سکھ یاتری واہگہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے بھارت سے پاکستان پہنچے — فوٹو: اے پی پی

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 554ویں یوم پیدائش کے موقع پر گزشتہ روز تقریباً 3 ہزار سکھ یاتری واہگہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادرے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 25 نومبر سے 4 دسمبر تک پاکستان میں اپنے 10 روزہ قیام کے دوران یاتری گوردوارہ جنمستھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، گوردوارہ سچا سودا، گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور، گوردوارہ روہڑی صاحب امین آباد اور گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال کا دورہ کریں گے۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ریل سروس کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ یہ یاتریوں کی سہولت کے لیے بہت ضروری ہے جسے بھارتی حکام نے روک دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) نے پربندھک کمیٹی کی مشاورت سے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس پی جی سی) امرتسر پارٹی کے رہنما خوشمندر سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستانیوں سے خصوصی محبت انہیں بار بار یہاں کا دورہ کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھ یاتری کرتارپور راہداری کے کھلنے سے مطمئن ہیں، ہم پاکستانی حکومت بالخصوص ای ٹی پی بی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں گوردواروں کے تحفظ کے لیے انتظامات کیے ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری (درگاہ) رانا شاہد سلیم نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ذکر کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھ یاتریوں کے لیے رہائش اور سفری سہولیات کے علاوہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024