غزہ سے 10 تھائی یرغمالیوں کی رہائی میں ایران نے سہولت فراہم کی، ایرانی سفارتخانہ
تھائی لینڈ میں ایران کے سفارتخانے نے کہا کہ ایران نے جمعے کو غزہ سے 10 تھائی یرغمالیوں کی رہائی میں سہولت فراہم کی۔
تھائی لینڈ میں ایرانی سفارتخانے کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ایکس’پر کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ اور پارلیمانی اسپیکر کی جانب سے ایسا کیے جانے کی درخواست کے بعد حماس کو ناموں کی فہرست فراہم کی گئی تھی۔
اس میں مزید کہا گیا کہ اس درخواست کو حماس نے قبول کر لیا اور جنگ بندی کے بعد 10 تھائی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔
تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ہم نے شروع سے ہی قطر، مصر، اسرائیل اور ایران سمیت سب کو فہرستیں فراہم کی تھی، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’مختلف اداکاروں کا حماس پر مختلف اثر پڑے گا۔‘
تھائی مسلم سیاست دانوں کے ایک گروپ نے اکتوبر میں تہران کا سفر کیا تھا اور حماس کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔