• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

گھر میں ’فرائیڈ چکن‘ بنانے کی آسان ترکیب

شائع November 25, 2023
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

ریسٹورنٹ میں جاکر یا گھر میں آن لائن آرڈر کرنے کے بجائے اب آپ خود اپنے کچن میں فرائیڈ چکن بنا کر اس کے مزے دار ذائقے کا مزہ چکھ سکتے ہیں۔

فرائیڈ چکن کو بہترین ایپیٹائزر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، کئی لوگ اسے ہلکی پھلکی بھوک میں بھی کھانا پسند کرتے ہیں۔

اگر آپ کے گھر میں چکن، کچھ روایتی مصالحے موجود ہیں تو یہ ترکیب آج ہی اپنے گھر میں ضرور آزمائیں۔

اجزاء:

فل کریم دودھ 3 کپ

لیموں کا رس 4 چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ یا حسب ذائقہ

نمک 1 اور ½ چمچ یا حسب ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر 1 اور ½ چائے کا چمچ

لہسن پاؤڈر 1 چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 چمچ

پیپریکا پاؤڈر 1 چمچ

چکن کیوبز 1 کلو

میدہ 2 کپ

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

پیاز پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

لہسن پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

2 انڈے

تلنے کے لیے تیل

فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

ترکیب

ایک پیالے میں فل کریم دودھ، لیموں کا رس ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں، ڈھانپ کر 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

اب اس میں سُرخ مرچ پاؤڈر، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

چکن کو اچھی طرح دھو کر اس کو دونوں جانب سے مکسچر سے اچھی طرح میرینیٹ کریں اور 4 گھنٹےکے لیے فریج میں رکھ دیں۔

اب الگ برتن میں میدہ، لال مرچ پاؤڈر، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، پیاز پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، اچھی طرح مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔

اب 4 گھنٹے سے فریج میں رکھی میرینیٹ کی ہوئی چکن کیوبز کو گرل کے اوپر رکھ دیں۔

اب ایک الگ برتن میں میرینیٹ پیسٹ ڈالیں اور اس میں انڈے شامل کرکے مکس کرلیں

اب چکن کے ٹکڑوں کو میدےکے مکسچر سے کوٹ کریں، انڈے کی میرینیشن میں ڈبو کر میدے کے مکسچر سے دوبارہ کوٹ کریں۔

اب کڑائی میں گرم تیل ہونے کے بعد چکن کو ہلکی آنچ میں فرائی کریں اور گولڈن ہوجانے پر نکال لیں۔

اب ایک پیالے میں گوبھی، مکئی، ٹماٹر اور تیار چٹنی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

اب اس دیدہ زیب تلی ہوئی چکن کو سلاد کے پتوں سے سجا کر پیش کریں اور اوپر سے کچھ تازہ دھنیا چھڑک دیں۔

مزیدار فرائیڈ چکن تیار ہے، انجوائے کریں۔

اس ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024