• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

’جذبہ جنون‘ باتھ روم میں ریکارڈ ہوا تھا، علی عظمت

شائع November 24, 2023
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

نامور پاپ گلوکار علی عظمت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ماضی کا مشہور ملی نغمہ ’جذبہ جنون‘ کے بول انہوں نے باتھ روم میں ریکارڈ کیے تھے۔

پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلیکس‘ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے علی عظمت کے انٹرویو کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے مشہور گانے ’جذبہ جنون‘ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ گانا باتھ روم میں ریکارڈ ہوا تھا۔

سابق کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ انٹرویو میں علی عظمت نے نئے گانے ریلیز نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 25 سال سے میوزک انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اس دوران انہوں نے 4 سے 5 بار بزنس ماڈل تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں میں کیسٹ اور شالیمار ریکارڈنگ کمپنی ہوتی تھیں، پھر سی ڈیز (CDs) آئیں، پھر ایم پی تھری (MP3) کا آغاز ہوا اور پھر اسپاٹی فائی اور ساؤنڈ کلاؤڈ آگئے جس کی وجہ سے کمفرٹ زون پیدا ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا کنفرٹ زون بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے ہم نے زندہ رہنا چھوڑ دیا ہے، زندہ رہنے کے لیے ہمیں کنفرٹ زون سے باہر آنا پڑتا ہے۔

اس دوران گلوکار نے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری میوزک انڈسٹری کو کسی کی سپورٹ حاصل نہیں ہے، یہ اب بھی ایک کاٹیج انڈسٹری ہے‘۔

علی عظمت نے کہا کہ ’پاکستانی گلوکار و موسیقار تو وہ ہیں جو اپنے گھروں میں بیٹھ کر میوزک ریکارڈ کرتے ہیں کیونکہ کسی کی کوئی سپورٹ ہی نہیں ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے کراچی کے طارق روڈ پر ایک معمولی سے اسٹوڈیو کے باتھ روم میں گانا ’جذبہ جنون‘ ریکارڈ کیا تھا۔‘

علی عظمت نے مزید کہا کہ نظار جیلانی کے اسٹوڈیو میں بہت چھوٹی سی جگہ تھی، جیلانی نے ’جذبہ جنون‘ باتھ روم میں ریکارڈ کرنے کا مشورہ دیا، اُس چھوٹے سے باتھ روم کو گتوں کی مدد سے ڈھکا ہوا تھا، اور وہیں پر یہ گانا ریکارڈ کیا اور بعد میں یہ گانا بے حد مقبول ہوا۔

انہوں نے میوزک انڈسٹری کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں میوزک کی کاٹیج انڈسٹری ہے، کوئی انفرااسٹرکچر نہیں ہے، ہر گلوکار نے اپنے گھر میں چھوٹے اسٹوڈیو بنا لیے ہیں۔

علی عظمت نے مزید کہا کہ ’ایک چھوٹا اسٹوڈیو میرے گھر میں بھی ہے، اسپاٹی فائی میں ایسے بہت سے گانے ہیں جو پاکستانی کے نوجوان گلوکاروں نے بنائے ہیں، اس سے بڑی کوئی بات نہیں کہ یہ گلوکار میوزک بنا رہے ہں اور اپنے آپ کو عالمی سطح پر متعارف کروا رہے ہیں۔‘

پاپ گلوکار کا مشہور ملی نغمہ ’جذبہ جنون‘ 1996 میں پاکستان کرکٹ کے لیے ریلیز ہوا تھا، اس گانے کا شمار ملک کے بہترین ملی نغموں میں ہوتا ہے اور آج بھی دلوں میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

ملے نغمے کے بول گلوکار سلمان احمد نے ترتیب دیے تھے، گانے میں علی عظمت کی پرکشش اور بھاری آواز کے ساتھ سلمان احمد کے گٹار بجانے کی مہارت کی وجہ سے ملی نغمے کو بےحد پسند کیا گیا تھا۔

علی عظمت کے مشہور گانوں میں ’جذبہ جنون‘ کے علاوہ ’سیونی‘، ’جوش جنون‘، ’نا رے نا‘، ’مولا‘، ’رنگیلا‘، ’تیری پہچان‘ اور دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024