• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آغاز میں رنبیر کپور سے لے کر شاہد کپور سے تعلقات کی خبریں پھیلائی گئیں، نرگس فخری

شائع November 22, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

پاکستانی نژاد والد کی بیٹی بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ فلمی کیریئر کے آغاز میں ان کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں کہ ان کے تعلقات رنبیر کپور سے لے کر شاہد کپور تک تقریباً ہر اس اداکار کے ساتھ ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔

نرگس فخری نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بولی وڈ کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ ہندی زبان نہ آنے کی وجہ سے انہیں کس طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں تاحال ہندی نہیں آتی، انہیں بہت سارے اچھے اور برے الفاظ کے معنی تک نہیں آتے۔

انہوں نے ورون دھون، جان ابراہم اور ابھیشیک بچن جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بہترین قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ تمام اداکار نہ صرف مزاحیہ ہیں بلکہ وہ اچھی شخصیت کے مالک بھی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کے تمام بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ روابط ہیں لیکن عام طور پر وہ صرف مذہبی دنوں کے موقع پر اداکاروں کو دیوالی اور ہولی کی مبارک باد کے میسیجز بھیجتی ہیں۔

نرگس فخری نے کیریئر کے آغاز میں بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی دور میں ان سے متعلق میڈیا میں غلط خبریں شائع ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بولی وڈ کیریئر کے آغاز میں تقریباً ان کا نام ہر اس اداکار کے ساتھ جوڑا گیا، جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔

اداکارہ کے مطابق یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی کہ وہ جس اداکار کے ساتھ کام کرتی ہیں، ان کے ساتھ ان کے تعلقات ہوتے ہیں۔

انہوں نے ایک واقعہ بتایا کہ کیریئر کے شروع میں ایک اخبار نے خبر لگائی کہ نرگس فخری شاہد کپور کے فلیٹ منتقل ہوگئی ہیں اور اداکارہ کی والدہ بھی ان سے ملنے آگئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ آج تک کبھی بھارت نہیں آئیں لیکن مذکورہ جھوٹی خبر شائع ہونے کے بعد ہر اداکار نے ان سے والدہ سے ملوانے کی فرمائش کی۔

اسی طرح انہوں نے ایک اور واقعہ بتایا کہ ایک تقریب میں ایک صحافی نے ان سے طرح سوال کیا کہ جیسے کہ ان کے تعلقات ہر بولی وڈ اداکار کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ ان کا اداکاروں کے ساتھ وقت کیسا گزر رہا ہے؟ جس پر انہیں نہ صرف غصہ آیا بلکہ انہیں شرم بھی محسوس ہوئی کہ ان کے حوالے سے کیا سوچا اور محسوس کیا جاتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس وقت رپورٹر کو غصے میں کہا کہ اب تو صحافی اس انتظار میں ہیں کہ وہ ہم جنس پرست کب بنتی ہیں۔

نرگس فخری نے بتایا کہ حیران کن طور پر اگلے ہی دن اخبارات اور ویب سائٹس میں یہ خبریں شائع ہوئیں کہ اداکارہ ہم جنس پرست بننے کی خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ایسی خبروں سے وہ پریشان ہوجاتی تھیں لیکن کچھ عرصے بعد انہیں عادت ہوگئی اور انہوں نے ایسی افواہوں اور خبروں کو نظر انداز کرنا شروع کیا۔

نرگس فخری نے انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ وہ طویل عرصے بعد جلد ہی ’ٹٹلوباز‘ نامی فلم میں دکھائی دیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستانی والد کے ہاں امریکا میں پیدا ہونے اور وہیں پڑھنے اور بڑی ہونے والی نرگس فخری نے 16 سال کی عمر میں بطور ماڈل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 2011 میں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کا رخ کیا تھا۔

نرگس فخری نے ’راک اسٹار‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور مشکل سے اب تک انہوں نے ڈیڑھ درجن کے قریب ہی فلموں میں کام کیا ہے، تاہم وہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ اداؤں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024