• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے چیف جسٹس کردار ادا کریں، بلاول بھٹو

شائع November 21, 2023
بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت اور مہنگائی نے لوگوں کی زندگی بدحال کر دی ہے — فائل فوٹو: ایکس
بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت اور مہنگائی نے لوگوں کی زندگی بدحال کر دی ہے — فائل فوٹو: ایکس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) پر زور دیا ہے کہ وہ شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی ان کی قانونی حیثیت پر سوال نہ اٹھا سکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنا ہے تو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے ریاستی اداروں کو آئینی دائرہ کار میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف عوام کے ووٹ کے فیصلے کو قبول کریں گے اور کسی اور کے فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے کیونکہ موجودہ مسائل صرف عوام کی منتخب حکومت ہی حل کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس آف پاکستان کو منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کرنا ہوگا تاکہ کوئی ان کی قانونی حیثیت پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے والوں نے اب یہ دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے کہ وہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے اور 18ویں ترمیم کو تبدیل کر دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر منصفانہ انتخابات ہوئے تو جیت صرف پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی، پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو کسانوں، مزدوروں اور بے روزگار لوگوں کی تقدیر بدلنا جانتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی نے لوگوں کی زندگی بدحال کر دی ہے، اس کے باوجود حکومت بنیادی مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سے پہلے ہی فاتح جماعت کا انتخاب کرلیا گیا تو اپوزیشن جماعتیں خاموش نہیں بیٹھیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024