• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عثمان مختار کی فلم ’چکڑ‘ دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

شائع November 20, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عثمان مختار، اشنا شاہ، فریال محمود اور نوشین شاہ کی کاسٹ پر مبنی فیچر فلم ’چکڑ‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’چکڑ‘ پنجابی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ’کیچڑ‘ ہے، مذکورہ فلم کی کہانی سماجی مسائل پر مبنی ہے، تاہم ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے۔

جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں فلم کے تقریبا تمام مرکزی کرداروں کو جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جن میں سلیم معراج اور عدنان شاہ ٹیپو جیسے اداکار بھی شامل ہیں۔

ٹیزر میں عثمان مختار کو پنجاب پولیس کے پولیس افسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے جب کہ فریال محمود کو مردوں کے ہجوم میں رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں فلم کے ڈائلاگ نہیں دکھائے گئے، مناظر دکھانے کے ساتھ ساتھ پس پردہ موسیقی کی آواز دی گئی ہے۔

ٹیزر میں اشنا شاہ اور نوشین شاہ سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں اور ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں متعدد کہانیاں پیش کی جائیں گی، جنہیں پولیس حل کرتی دکھائی دے گی۔

ظہیر الدین کی ہدایت کردہ فلم کو دریچے پروڈکشن کے تحت ریلیز کیا جائے گا اور ٹیزر میں ’چکڑ‘ کو 22 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سینماؤں کی زینت بنائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

ٹیزر کو عثمان مختار سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شیئر کیا، جس پر شائقین نے کمنٹس کرتے ہوئے فلم کی تعریفیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024