ایران میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں
ایران بھر میں غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور اسرائیلی اقدامات پر سخت تنقید کی گئی۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں مظاہرین نے غزہ کے محصور اور ظلم و ستم کے شکار بچوں سے اظہار یک جہتی کیا اور فلسطین تنہا نہیں ہے کے نعرے لگائے۔
تہران میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز تھامے احتجاج کیا، اس دوران امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
پاسداران انقلاب کے عہدیدار نے خطاب میں کہا کہ صہیونی(اسرائیلی) حکومت امن اور سلامتی نہیں دیکھ سکتی۔
ایران کے دیگر شہروں شیراز، کرمان اور اصفہان میں بھی اسی طرح کے مظاہرے کیے گئے۔