• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

حنا الطاف سے طلاق کی افواہوں پر آغا علی کی ایک بار پھر وضاحت

شائع November 17, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکار و میزبان آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی افواہوں اور ریڈ فلیگ (پریشان کن عندیے) سے متعلق مبہم انداز میں وضاحت کردی۔

اداکار کے انسٹاگرام پوسٹ پر مداح نے سوال پوچھا کہ ’ٓآغا میں آپ کی بہت بڑی مداح تھی، معلوم نہیں لوگ آپ کو ریڈ فلیگ کیوں کہتے ہیں؟ ہمیں وضاحت چاہیے‘۔

مداح کے سوال پر آغا علی نے جواب دیا کہ ’کون لوگ ایسا کہتے ہیں؟ جو یہ بھی نہیں جانتے کہ میں کون ہوں اورکیا ہوں؟ ایسے لوگ ہمیشہ آپ کو نیچے لانے کی کوشش کریں گے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ افسوس کی بات ہے کہ دنیا حسد سے بھری ہوئی ہے، میں ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی آپ کو دینی چاہیے، ہمیشہ اپنے آپ پر بھروسہ کریں اور اپنے تجربات پر یقین رکھیں’۔

کسی لڑکے یا لڑکی میں ’ریڈ فلیگ‘ کا مطلب ہے پریشان کن عندیے یعنی ایسی نشانیاں جس کی وجہ سے مستقبل میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، جو اکثر نئے جوڑے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

اس سے قبل اداکار آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ نہ جانے کیوں آج کل لوگ ایسی خبروں کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو رہی ہے۔

آغا علی نے بتایا کہ شادی کے کچھ ماہ بعد انہیں تھوڑی سی مشکلات ضرور پیش آئیں مگر اب انہوں نے گھر کے معاملات درست کرلیے ہیں۔

آغا علی اور حنا الطاف کی شادی مئی 2020 میں ہوئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کررہی تھیں، تاہم دونوں اس سے متعلق گزشتہ سال وضاحت دے چکے ہیں۔

آغا علی ماضی میں اداکارہ سارہ خان کے بعد بھی کافی قریب رہ چکے ہیں اور ایسا لگتا تھا کہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، مگر بعد میں تعلق ختم ہوگیا اور 2019 میں آغا علی نے ایک شو کے دوران بریک اپ کی تصدیق کی تھی۔

تاہم رواں سال آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی افواہیں ایک بار پھر اس وقت گردش کرنے لگیں جب آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔

یہی نہیں بلکہ ستمبر کے اوائل میں آغا علی کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر بیرون ممالک سیر و تفریح کرنے کی اپنی تصاویر تنہا شیئر کرنے پر ان کے اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ حنا الطاف نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آغا علی کے ساتھ تصاویر نہ شئیر کرنے پر وضاحت دی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’بہت سے لوگ مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کروں‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ جب آپ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو کچھ لوگ بہت زیادہ تنقید کرتے ہیں اسی وجہ سے میں نے اپنی زندگی کو پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024