• KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am

عورت کیلئے شادی کے پہلے 10 سال سرمایہ کاری ہیں، روبینہ اشرف

شائع November 15, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’شادی کے پہلے 10 سال عورت کے لیے سرمایہ کاری کے سال ہوتے ہیں‘۔

حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں اداکارہ روبینہ اشرف کے ہمراہ فوضیہ مشتاق، عصمت اقبال موجود تھیں۔

پروگرام کے دوران بچوں کی تعلیم و تربیت اور پرورش کرنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی، اس دوران روبینہ اشرف نے اپنے تجربات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جس طرح بچوں کی زندگی میں مختلف پہلو آتے ہیں اسی طرح ماؤں کی زندگی میں بھی مختلف پہلو آتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ماں بننے کے بعد میں بہت غصے میں رہتی تھی تاہم اب میں جب پرانے وقتوں کو یاد کرتی ہوں تو سوچتی ہو کہ میں غلط تھی، مجھے اپنا نرم مزاق ہونا چاہیے تھا، نئی نئی شادی ہونے کے بعد سب کچھ نیا لگتا ہے، ہر چیز کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، بچوں کے علاوہ میری توجہ گھر، فیملی اور اپنا کام تھا۔‘

روبینہ اشرف نے مزید کہا کہ ’شادی کے بعد 2 سال ورک اِن پروگرس (work in progress) ہوتی ہے، شادی کے بعد ایک ماں کی توجہ گھر، سسرال، شوہر اور بچے ہوتے ہیں، شادی کے پہلے 10 سال سرکاری کاری کے ہوتے ہیں، سننے میں یہ زیادہ لگتے ہیں لیکن گزارنے میں زیادہ نہیں لگتے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’کسی بھی لڑکی کیلئے شادی کے پہلے 10 سال مسلسل محنت اور کامیابی سے گزارنا آپ کی انویسٹمنٹ ہے جس کے بعد آپ کو اس کا پھل ملنا شروع ہوجاتا ہے۔‘۔

اس دوران اداکارہ کی بات پر ندا یاسر نے بھی اتفاق کیا۔

روبینہ اشرف کے بیان پر سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی ملا جلا ردعمل کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے اداکارہ کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہر عورت کی شادی شدہ زندگی خوشگوار نہیں ہوتی، کامیاب شادی کے لیے صرف عورت نہیں بلکہ مرد کو بھی کوشش کرنی ہوتی ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ’جن مردوں کو رشتے کی قدر اور کامیاب شادی کی خواہش ہوتی ہے تو وہ 10سال کے اندر ہی کرلیتے ہیں ورنہ ایسے مرد 10 سال بعد بھی کچھ نہیں کرتے۔‘

یاد رہے کہ شادی کے بعد ابتدائی سالوں کے دوران سرمایہ کاری/انویسٹمنٹ کا مطلب ہے کہ نئے جوڑوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مضبوط اور صحت مند تعلق کی تعمیر کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور توجہ دیں، اس کے علاوہ ایک دوسرے کی ضروریات کو سمجھنا اور اس دوران زندگی میں آنے والے چیلنجز سے ایک ساتھ نمٹنا بھی شامل ہے۔

روبینہ اشرف نے طارق مرزا نامی شخص سے شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی (اداکارہ مینا طارق) ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی اور طارق کی شادی کو 35 سال ہو چکے ہیں اور اب زائدالعمر ہوجانے کی وجہ سے وہ اور ان کے شوہر زیادہ وقت گھر پر ہی رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024