• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کراچی: ڈی ایچ اے میں اہلیہ کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

شائع November 14, 2023
متاثرہ خاتون کے والد نے ملزم پر اپنی بیٹی پر تشدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا — فائل فوٹو: ٹوئٹر
متاثرہ خاتون کے والد نے ملزم پر اپنی بیٹی پر تشدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا — فائل فوٹو: ٹوئٹر

کراچی پولیس نے اپارٹمنٹ میں بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ قرۃ العین عرف عینی بگٹی کو گھر میں گولی مار کے قتل کیا گیا، جبکہ ان کے شوہر کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مرحومہ کے شوہر ابرار بگٹی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) ڈاکٹر فرخ رضا نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور وہ اس مقدمے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شکایت گزار زبیرالدین خان، جو سافٹ ویئر کنسلٹنٹ ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ ابرار بگٹی انہیں دھمکیاں دیتا تھا کیونکہ وہ ان کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

ملزم نے بعد ازاں اکتوبر میں ایک جعلی نکاح نامہ تیار کروایا اور اس کی بنیاد پر بذریعہ عدالت ان کی بیٹی کی کسٹڈی حاصل کرلی، انہوں نے ابرار بگٹی پر اپنی بیٹی پر تشدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

پولیس سرجن سمعیہ سید نے بتایا کہ نوجوان لڑکی کا پوسٹ مارٹم اتوار کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں کیا گیا، لڑکی کے سر پر گولی لگنے کا زخم تھا، اس کے علاوہ لڑکی کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم ابرار نے 12 اکتوبر کو عدالت میں جعلی نکاح نامہ جمع کرایا اور 30 اکتوبر 2023 کو وہ لڑکی کو اپنے ساتھ لے گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024