• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد ’غائب‘

شائع November 14, 2023
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد واپسی کے لیے عملے کے 2 سینئر اراکین نہیں آئے—فائل فوٹو: رائٹرز
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد واپسی کے لیے عملے کے 2 سینئر اراکین نہیں آئے—فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز ٹورنٹو لینڈ کرنے کے فوراً بعد 2 سینئر فلائٹ اٹینڈنٹ کینیڈا میں غائب ہو گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے اس پیش رفت کی تصدیق کردی۔

رواں برس کینیڈا پہنچنے کے بعد پی آئی اے عملے کے ’غائب‘ ہونے والوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح گزشتہ سال بھی عملے کے 4 اراکین سلپ ہو گئے تھے۔

ترجمان پی آئی نے بتایا کہ 2 سینئر فلائٹ اٹینڈنٹ خالد محمود اور فدا حسین پی آئی اے کی پرواز پی کے 772 کے ذریعے اسلام آباد سے کینیڈا پہنچے تھے، ٹورنٹوپہنچنے کے بعد وہ ملک واپس آنے کے بجائے سلپ ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد واپسی کے لیے عملے کے 2 سینئر اراکین نہیں آئے، پی آئی اے کی پرواز کو 2 فلائٹ اٹینڈنٹ کے بغیر واپس آنا پڑا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ٹورنٹو میں مقامی حکام کو پی آئی اے کے عملے کے دو ارکان کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی، اور تحقیقات کے بعد ان کی نوکریاں ختم کر دی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024