• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm

مرغی کھانے سے مرد نازک بنتے ہیں، وہ ’مردانہ غذا‘ کھائیں، کویتی اداکارہ

شائع November 13, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

کویتی اداکارہ، ماڈل و سوشل میڈیا اسٹار شمس الکویت المعروف شمس نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ مرغی مادہ غذا ہے جو خصوصی طور پر خواتین کی خوراک ہے، اسے کھانے والے مرد نازک بن جاتے ہیں۔

عرب ویب سائٹ ’مز مز‘ کے مطابق شمس کی جانب سے بنائی گئی مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کسی دوسرے شخص سے مرغی کے نر یا مادہ ہونے پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں نہ صرف مرغی سے متعلق منفرد دعویٰ کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ ساتھ ہی ویڈیو میں ان کی جانب سے مرد حضرات کو ’مردانہ غذائیں‘ کھانے کی تجویز دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں اداکارہ بتاتی ہیں کہ دنیا میں ہر چیز جوڑے کی صورت میں موجود ہے یا تو کوئی چیز مادہ ہوتی ہے یا پھر وہ نر ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار بتاتی ہیں کہ مرغی مادہ ہے اور سائنس یہ بات ثابت کر چکی ہے کہ مادہ غذائیں کھانے سے مرد نازک بن سکتے ہیں، اس لیے مرغی کھانے والے مرد نازک بن رہے ہیں۔

شمس الکویت کا کہنا تھا کہ مرد حضرات کو مرغی نہیں کھانی چاہیے، انہیں مردانہ غذائیں کھانی چاہئیں۔

ساتھ ہی وہ پائے کو مردانہ غذا قرار دیتے ہوئے مرد حضرات کو اسے کھانے کا مشورہ دیتی ہیں۔

اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے۔

جہاں لوگوں نے ان پر تنقید کی، وہیں بعض عرب سوشل میڈیا صارفین ان کی بات سے مزاحیہ انداز میں اتفاق کرتے دکھائی دیے کہ واقعی مرغیاں کھانے سے آج کل کے سارے مرد نازک بن چکے ہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے مرغی کھانے کو مرد حضرات کی جسمانی و جنسی کمزوری سے نہیں جوڑا، تاہم صارفین نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ سوشل میڈیا اسٹار کا شکوہ ہے کہ مرغیاں کھانے سے مرد خاص طور پر نازک ہو رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شمس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہو اور ان پر تنقید کی جا رہی ہو، ان کی زیادہ تر ویڈیوز اور تصاویر پر انہیں تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

انہیں عام طور پر بولڈ انداز میں ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا رہتا ہے اور ان پر عرب خواتین کا تشخص خراب کرنے جیسے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024