• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

ایک اداکارہ نے مشورہ دیا، شوہر کی نوکرانی نہ بننا، نتاشا علی

شائع November 13, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

’ڈولی کی آئے گی بارات‘ اور ریئلٹی شو ’تماشا‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد انہیں ایک اداکارہ نے مشورہ دیا کہ وہ ابھی سے ہی شوہر کی عادت نہ بگاڑیں، وہ ان کی نوکرانی بن کر زندگی نہ گزاریں۔

نتاشا علی نے اگست 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کی تھی جب کہ انہوں نے شادی کی تصدیق اور تصاویر دسمبر 2022 میں شیئر کی تھیں۔

اداکارہ ماضی میں متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ انہوں نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتہائی سادگی سے صرف 15 اہل خانہ افراد کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

ان کے شوہر سول انجنیئر ہیں اور وفاقی دارالحکومت کراچی میں اہم محکمے میں ملازمت کرتے ہیں۔

نتاشا علی پہلے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کے شوہر اور سسرال کا تعلق کراچی جب کہ میکے کا تعلق لاہور سے ہے لیکن وہ شوہر کے ہمراہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

حال ہی میں نتاشا علی نے ایاز سموں کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت شادی کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے شادی کے بعد کا ایک قصہ بیان کیا کہ جب وہ شوہر کے ہمراہ ہنی مون پر مالدیپ گئیں تو انہیں وہاں بھارتی مداح ملے، جس پر ان کے شوہر نے ان مداحوں کو گوگل پر شادی کی تصاویر دکھاتے ہوئے انہیں بتایا کہ اداکارہ ان کی بیوی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے مداحوں کو بڑی خوشی سے بتایا کہ وہ ان کے شوہر ہیں اور مداح انہیں اور تصاویر کو دیکھتے رہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ چہرہ چھپا بھی لیں تو بھی مداح انہیں ان کی آنکھوں اور زلفوں کی وجہ سے پہنچان لیتے ہیں۔

نتاشا علی نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ترکیہ سے واپسی پر ان کی پرواز چھوٹ گئی، جس پر وہ بچوں کی طرح استنبول ایئرپورٹ پر روتی رہی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی اور عادتیں تبدیل ہو چکی ہیں، انہوں نے مثال دی کہ شادی سے پہلے وہ شوٹنگ پر تاخیر سے پہنچتی تھیں، انہیں نیند سے اٹھنے میں مشکل درپیش ہوتی تھیں لیکن شادی کے بعد وہ جلد جاگ جاتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں نتاشا علی نے انکشاف کیا کہ ایک اداکارہ نے ان سے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق پوچھتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ شوہر کی نوکرانی بن کر نہ رہے۔

نتاشا علی نے اداکارہ کا نام لیے بغیر کہا کہ اداکارہ نے ان سے پوچھا کہ وہ شوہر کے کون کون سے کام کرتی ہیں؟

اس پر انہوں نے اداکارہ کو جواب دیا کہ وہ شوہر کے جوتے پالش کرتی ہیں، ان کے کپڑے استری کرتی ہیں۔

نتاشا علی کے مطابق مذکورہ بات سن کر اداکارہ نے انہیں مشورہ دیا کہ شوہر کی نوکرانی بن کر نہ رہو، انہیں سیدھا سیدھا جواب دے دو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشورہ دینے والی اداکارہ کو کہا کہ وہ ان کے شوہر ہیں اور ان کے کام کرنا ان کا فرض ہے، جس پر اداکارہ خاموش ہوگئیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024