• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

صدر مملکت صرف ایک نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کریں، مرتضیٰ سولنگی

شائع November 13, 2023
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عوام 8 فروری کو الیکشن والے دن ملک کے مستقبل کا تعین کریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عوام 8 فروری کو الیکشن والے دن ملک کے مستقبل کا تعین کریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پُرزور استدعا کی ہے کہ وہ ملک میں اتحاد کو فروغ دینے کے لیے قانون اور آئین کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کریں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر کا کردار صرف ایک پارٹی تک محدود نہیں ہے، وہ تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صدر عارف علوی ایک سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے رہے تو اس سے ان کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچے گا، صدر مملکت اپنے عہدے کا احترام کریں۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملک میں منتخب نمائندے حکومت کریں گے، آئین کی پاسداری اجتماعی عزم ہونا چاہیے۔

مرتضیٰ سولنگی نے بعض حلقوں کی جانب سے شکایات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر جماعت اور فرد کو عدالتوں اور الیکشن کمیشن سمیت مناسب فورمز پر اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔

آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات جرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات نے نگران حکومت کی جانب سے قانون اور آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون اور مدد فراہم کرنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اہلیت اور ذمہ داری کے احساس کے مظاہرے کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے وضع کردہ ایکشن پلان کی پاسداری کر رہا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر بحران کا حل موجود ہوتا ہے، عوام 8 فروری کو الیکشن والے دن ملک کے مستقبل کا تعین کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024