• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق دوں، آپ سے مطلب؟‘

شائع November 13, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال سے طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق دوں اس سے آپ کا کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔‘

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے ریحام خان نے ایکس پر ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریحام خان اور ان کے شوہر مرزا بلال کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ ’

ریحام خان نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ سے متعلق کچھ خبریں گردش کررہی ہیں، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہیں جس کی وجہ سے میرے دوستوں نے مجھے فون کالز بھی کیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں معلوم ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں ایسی جعلی خبریں کون پھیلا رہا ہے، حالانکہ وہ انہیں زیادہ اہمیت دینے کی زحمت نہیں کرتیں۔‘

اپنے شوہر مرزا بلال کے ہمراہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے اور مرزا بلال کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق دوں، آپ سے مطلب؟ اپنے کام سے کام رکھیے، اگر اتنی توجہ آپ اپنی ازدواجی زندگی میں دے دیتے، یا کیریئر، بچوں اور بہن کی شادی پر دے دیتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔‘

اسی دوران مرزا بلال نے نام لیے بغیر سیاسی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ان تمام مغلظات کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہوتا ہے، یہ اگر چاہ رہے تھے کہ اس خبر کو پھیلا کر دوسری خبر کو چھپا لیں تو یہ ترکیب پرانی ہوچکی ہے۔‘

ریحام خان نے کہا کہ ’میں ہمیشہ صحیح فیصلے کرتی ہوں اور الحمداللہ میں خوش ہوں۔‘

ریحام خان کی مرزا بلال سے تیسری شادی

ماضی میں بی بی سی اور دیگر اداروں سے بحیثیت براڈکاسٹر وابستہ رہنے والی 50 سالہ صحافی ریحام خان نے دسمبر 2022 میں 36 سالہ مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی تھی، تاہم مرزا بلال کی بھی ریحام خان سے تیسری شادی ہے۔

ریحام خان نے پہلی شادی 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلی شادی سے 3 جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024