• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

بلوچستان کے معروف تاجر کو اغوا کر لیا گیا

شائع November 12, 2023
جان  اچکزئی نے کہا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا — فوٹو خراسان ڈائری
جان اچکزئی نے کہا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا — فوٹو خراسان ڈائری

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزنس ٹائیکون اور سیاسی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے رہنما حاجی نصیب اللہ خان اچکزئی کو جمعہ کی رات نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کچھ مسلح افراد نے حاجی نصیب اللہ خان اچکزئی کو صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے بلیلی میں بندوق کے زور پر اس وقت روک لیا جب وہ کوئٹہ سے چمن جا رہے تھے۔

کوئٹہ ۔ چمن قومی شاہراہ پر ان کی گاڑی کو روکنے کے بعد مسلح افراد انہیں گاڑی میں بٹھا کر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بلیلی کے علاقے سے حاجی نصیب اللہ خان اچکزئی کی گمشدگی سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا، اب تک ہمارے پاس اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہے کہ یہ اغوا کا واقعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے پولیس اور متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام اس معاملے کو مستعدی سے دیکھ رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق انہوں نے بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے بات کی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ تفتیش کار جلد ہی واقعے کے پیش آنے سے متعلق وجوہات کا پتا لگائیں گے اور اغوا کاروں کو پکڑ لیں گے۔

بلوچستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حاجی نصیب اللہ خان اچکزئی کے مبینہ اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری اور محفوظ بازیابی پر زور دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024