• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

روس کا 2 ماہ کے وقفے کے بعد یوکرین پر دوبارہ حملہ

شائع November 12, 2023
52 روز کے طویل وقفے کے بعد کیف کو ایک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا — فوٹو: رائٹرز
52 روز کے طویل وقفے کے بعد کیف کو ایک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا — فوٹو: رائٹرز

روس نے تقریباً 2 ماہ کے وقفے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل داغ دیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فضائی دفاعی نظام کے ذریعے رات گئے ہونے والے ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کل شام اور آج صبح کے درمیان روس نے کیف پر تقریباً 40 ڈرون اور بیلسٹک میزائل داغے، خارکیف اور اوڈیسا پر بھی ڈرونز اور راکٹ برسائے۔

کیف شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرگی پوپکو نے کہا کہ 52 روز کے طویل وقفے کے بعد کیف کو ایک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

وسطی کیف میں ’اے ایف پی‘ کے صحافیوں نے صبح کے وقت 2 زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں اور آسمان پر دھواں اڑتے دیکھا گیا، اس کے فوراً بعد ایئر سائرن بجنے لگے۔

فضائیہ نے کہا کہ اس نے کیف کی طرف آنے والے ایک میزائل کو تباہ کر دیا، وہ اسکندر بیلسٹک میزائل یا ایس-400 طیارہ شکن میزائل تھا، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فضائی دفاع نے آخری بار 21 ستمبر کو کیف پر داغے گئے ایک میزائل کو مار گرایا تھا، زمین پر گرنے والے ملبے سے ایک بچے سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ رسلان کراچینکو نے کہا کہ 2 میزائل کیف کے علاقے میں 2 بستیوں کے درمیان آگرے، جس سے 5 گھروں کو نقصان پہنچا۔

فضائیہ نے کہا کہ اس نے جمعہ کی شام اور ہفتہ کی صبح کے درمیان روس کی جانب سے لانچ کیے گئے 31 ڈرونز میں سے 19 کو مار گرایا، روس کی جانب سے زیادہ تر حملے فرنٹ لائن علاقوں میں کیے گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس نے راتوں رات کئی میزائل داغے لیکن یہ واضح نہیں کہ ان میں سے کسی کو مار گرایا گیا یا نہیں، 2 میزائل اوڈیسا پر گرے جن میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس توانائی کے انفرااسٹرکچر پر حملے شروع کر سکتا ہے، جواب میں یوکرین روس کے تیل اور گیس کے انفرااسٹرکچرز پر حملے کرے گا۔

توانائی کے وزیر جرمن گالوشینکو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر یوکرین کا پاور گرڈ مسلسل حملوں کی زد میں آتا ہے تو روس کے تیل اور گیس کے انفرااسٹرکچرز کو نشانہ بنانا منصفانہ عمل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024