• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

شائع November 12, 2023
پولیس ٹیم کو دیکھ کر حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی — فائل فوٹو: آن لائن
پولیس ٹیم کو دیکھ کر حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی — فائل فوٹو: آن لائن

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ نور میں پولیس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سمیت 3 پولیس اہلکار شہید اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں شاہ نور گاؤں میں ایک خاتون کے اغواکاروں کی گرفتاری کے لیے پولیس موجود تھی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

پولیس ٹیم کو دیکھ کر حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تھانہ مرید اکبر کے ایس ایچ او عبدالعلی خان اور 2 کانسٹیبلز وہاب اور محمد عالم نے جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی چن شاہ، ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل اشفاق، وفاق اور ہدایت اور ڈسٹرکٹ ٹانک کے کانسٹیبل ریاض اور اکرام سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ٹانک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملہ آوروں نے گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری بشمول کوئیک رسپانس فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ریجنل پولیس افسر ناصر محمود ستی نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ عسکریت پسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024