• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

کراچی: نایاب مچھلی کے شکار نے مچھیرے کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا

شائع November 10, 2023 اپ ڈیٹ November 11, 2023
سووا مچھلی بہت انمول تصور کی جاتی ہے اور اس کے پیٹ سے برآمد ہونے والے اجزا انتہائی قیمتی ہوتے ہیں— فائل فوٹو: ڈان
سووا مچھلی بہت انمول تصور کی جاتی ہے اور اس کے پیٹ سے برآمد ہونے والے اجزا انتہائی قیمتی ہوتے ہیں— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں روزانہ ہزاروں لوگ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے ساحل میں مچھلی کے شکار کے لیے نکلتے ہیں اور شکار کے بعد اسے بیچ کر گزر بسر کرتے ہیں۔

مچھلی کا شکار کرنے والے یہ افراد اس روزگار سے بمشکل اپنا گزر بسر کر پاتے ہیں لیکن رواں ہفتے مچھیرے حاجی بلوچ پر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ ایک ہی شکار نے ان کی زندگی بدل دی۔

پیر کو شکار کو نکلنے والے ان لوگوں کے ہاتھ ایسی نایاب مچھلی لگی جس کا استعمال ادویہ سازی میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کی مہنگی ترین مچھلیوں میں سے ایک ہے۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے رہائشی حاجی بلوچ ان کے ساتھیوں کے ہاتھ بحیرہ عرب میں شکار کے دوران گولڈن فش یا ’سووا مچھلی‘ لگی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فشر مین فوک فورم کے نمائندے مبارک خان نے بتایا کہ جمعے کو صبح ان مچھیروں نے اپنی مچھلی کی نیلامی کی اور شکار کے دوران پکڑا جانے والا مچھلی کا پورا غول 7 کروڑ روپے میں فروخت ہوا۔

حاجی بلوچ نے بتایا کہ نیلامی کے دوران ایک مچھلی 70 لاکھ روپے سے زائد کی نیلام ہوئی اور وہ نیلامی کی رقم اپنے تمام ساتھیوں میں برابر تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے کھلے سمندر میں شکار کرتے ہیں، جب ہم نے گولڈن مچھلی کا غول اپنی جانب آتے دیکھا تو ہمیں لگا ہماری لاٹری لگ گئی ہے۔

سووا مچھلی بہت انمول تصور کی جاتی ہے اور اس کے پیٹ سے برآمد ہونے والے اجزا انتہائی قیمتی ہوتے ہیں کیونکہ انہیں جراحی کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے ساتھ دیگر دواؤں کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ مچھلی کے جسم سے نکلنے والا دھاگے جیسے مادے کو سرجری وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اس مچھلی کی مشرقی ایشیائی ممالک میں بہت مانگ ہے، اس مچھلی کا وزن عموماً 20 سے 40 کلو تک ہوتا ہے جبکہ اس کی لمبائی ڈیڑھ میٹر تک لمبی ہو سکتی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سووا مچھلی ثقافتی اعتبار سے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مقامی ادویہ کے ساتھ ساتھ کھانوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ مچھلی ساحل کے قریب صرف افزائش کے موسم میں آتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024