• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

شیاؤمی کے برانڈ ’ریڈمی‘ کا سستا فون متعارف

شائع November 10, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنے برانڈ ’ریڈمی‘ کا رواں سال کا سستا ترین فون پیش کردیا، جسے مہنگائی کے دور میں بہترین فیچرز کا حامل فون قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ’ریڈمی 13 سی‘ کو 6.74 انچ کے بڑے اسکرین جب کہ 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا ہے۔

فون کو 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز کے ساتھ مختلف رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

’ریڈمی 13 سی‘ کو تین بیک کیمروں جب کہ ایک اپگریڈ سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے ہیں۔

فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم اور میڈیا ٹیک ہیلیو کی چپ اور اوکٹاکور کے سی پی یو میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 18 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے جب کہ فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی فون کا حصہ ہیں۔

تین کیمروں اور طاقتور بیٹری کے ہمراہ متعارف کرائے گئے ’ریڈمی 13 سی‘ کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

’ریڈمی 13 سی‘ کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی صرف 38 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرتے وقت اس کی قیمت مزید کم کردی جائے گی۔

’ریڈمی 13 سی‘ کے مذکورہ فون کو مہنگائی کے حالیہ دور میں سب سے سستا اور معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024