• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

میں ہمیشہ نیا تنازع کھڑا کرتا ہوں، کسی دوسرے کے تنازع میں نہیں پڑتا، یاسر حسین

شائع November 10, 2023
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

آئے روز اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہونے والے اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ نیا تنازع شروع کرتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر جاری کسی دوسرے کے تنازع میں اپنی رائے کبھی نہیں دیتے۔

اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرنے والے اداکار یاسر حسین آئے روز اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں اس کی وجہ سے یہ ہے کہ وہ بعض اوقات اپنے انٹرویوز میں کوئی ایسی بات کرجاتے ہیں کو کئی ہفتوں تک صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں یاسر حسین نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران کہا تھا کہ پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبرز ہمارے کلچر کا حصہ ہیں، ان کے اس بیان پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس کے علاوہ اپنی شادی کے حوالے سے ایک پروگرام میں یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی ان کی شادی میں پہنچ گئی تھیں۔

اس کے علاوہ ایک اور انٹرویو میں اداکار نے کہا تھا کہ ’ڈرامے کی کہانی میں اگر کہیں تھپڑ مارنا ضروری ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔‘

اسی طرح وہ ماضی میں کبھی کسی کو شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا مشورہ تو کبھی کسی کو کھلے عام تنقید کا بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔

انہی تنازعات پر بات کرتے ہوئے یاسر حسین اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ اردو فلکس کے پروگرام ’دی مرزا ملک شو‘ میں شرکت کی۔

پروگرام کے شروع میں یاسر حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’شادی کے بعد اقرا کا دھیان کیبر کی طرف زیادہ ہوگیا ہے، جو نیچرل ہے اور ہونی بھی چاہیے، مجھے اچھا لگا کہ اقرا بچے کو زیادہ دھیان دے رہی ہے۔‘

تنازعات کے حوالے سے ثانیہ مرزا کے سوال پر یاسر حسین نے کہا کہ ’میں نے ہمیشہ تنازع کو شروع کیا ہے لیکن کسی دوسرے کے تنازع میں اپنی رائے کبھی نہیں دی‘۔

یاسر حسین نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر شعیب ملک سے متعلق سوشل میڈیا پر کوئی تنازع چل رہا ہے اور پوری عوام شعیب ملک کو ہی بُرا بھلا بول رہی ہے تو میں کبھی اس تنازع پر نہیں بولوں گا کیونکہ پہلے ہی بہت سارے ایک شخص کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’اب یہ ہوتا ہے کہ ’جب کسی سے متعلق تنازع کھڑا ہوتا ہے تو دیگر اداکار بھی اسے بُرا بولنے میں لگ جاتے ہیں۔‘

یاسر حسین نے کہا کہ ’میں کبھی ایسا نہیں کرتا کہ کسی دوسرے کے تنازع پر اپنی رائے دوں، ہاں میں نیا تنازع ضرور شروع کرلیتا ہوں اور اس حوالے سے زیادہ تر میں سماجی مسائل پر ہی بات کرتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو سمجھ میں آگئی ہے کہ میں کیا بولنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 28 دسمبر 2019 میں ہوئی تھی اور انہوں نے جولائی 2019 کو کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز شو کے دوران منگنی کی تھی اور ان کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024