• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ، سری لنکا آج مدمقابل، اہم میچ کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات

شائع November 9, 2023
آخری 2 ورلڈ کپ ایڈیشنز میں رنرز اپ  نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف جیت کی ضرورت ہے — فوٹو: کرک انفو ایکس
آخری 2 ورلڈ کپ ایڈیشنز میں رنرز اپ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف جیت کی ضرورت ہے — فوٹو: کرک انفو ایکس

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اصرار کیا ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائل میں رسائی کے لیے سری لنکا کے خلاف انتہائی اہم میچ میں اپنی پوری توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھے گی جب کہ میچ کے دوران بارش کے امکانات بھی ہیں جو ان کی میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کین ولیمسن کی ٹیم گزشتہ ہفتے کے آخر میں بنگلورو کے اسی گراؤنڈ پر ہونے والے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کے خلاف 401 رنز بنانے کے باوجود ہار گئی تھی۔

پاکستان نے 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے جس کے بعد بارش ہوگئی اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 21 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

یہ میگا ایونٹ میں کیویز کی مسلسل چوتھی شکست تھی جب کہ اس سے قبل اس نے اپنے ابتدائی چار میچ جیتے تھے۔

آخری دو ورلڈ کپ ایڈیشنز میں رنرز اپ رہنے والی نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت چوتھے نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف جیت کی ضرورت ہے۔

میچ بارش کی نذر ہونے کی صوررت میں پاکستان یا افغانستان کے فائنل فور میں جگہ بنانے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے 1996 کی چیمپئن سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی چیزیں ہیں جنہیں ہم کنٹرول نہیں کرسکتے اور موسم بھی اسی طرح کی چیزوں میں میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی کافی چیزیں دیکھنی پڑیں گی کہ پچ کیسی ہے، موسم کا اتار چڑھاؤ ہے اور یہ چیزیں کل مختلف ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا آپ نے جن چیزوں کا ذکر کیا ان میں سے کچھ بھی ہوسکتا ہے، اس حوالے سے آپ کے دماغ میں خیالات آسکتے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہماری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوگی، ہم اپنی تمام تر توجہ اور اس توانائی اپنے کھیل پر مرکوز کرنے کی کوشش کریں گے۔

افغانستان اور پاکستان کے پوائنٹس نیوزی لینڈ کے برابر ہیں جب کہ بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔

اسی طرح 2019 میں بھی نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کی تھی اور وہ فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہا تھا۔

کین ولیمسن نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پاس ماضی کا کچھ تجربہ ہوگا لیکن یہ الگ دن اور چار سال بعد الگ میچ ہے، اس لیے اب تمام توجہ موجودہ صورتحال پر ہے اور ہم اس میں ایڈجسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

کین ولیمسن گزشتہ میچ میں ٹوٹے انگوٹھے سے صحت یاب ہونے کے بعد واپس آئے اور راچن رویندرا کے ساتھ 180 رنز کی شراکت قائم کی، وہ 95 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ راچن رویندرا نے 108 رنز بنائے۔

پانچ میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے والے لوکی فرگوسن انجری کے باعث پچھلے دو میچز کے لیے دستیاب نہیں تھے، وہ اب میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کین ولیمسن نے ان کے حوالے سے کہا کہ لوکی فرگوسن نے ہمارے باؤلنگ اٹیک کو بہت متوازن کیا لیکن کیوی کپتان نے سری لنکا کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم سے متعلق کوئی انکشاف نہیں کیا۔

فاسٹ باؤلر میٹ ہنری ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے اور کائل جیمیسن کو اسکواڈ میں ان کی جگہ شامل کرلیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024