• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یورپی یونین نے افغان شہریوں کیلئے 6 کروڑ 10 لاکھ یورو کی امدادی رقم جاری کردی

شائع November 9, 2023
6 کروڑ یوروافغانستان میں کام کرنے والے اداروں  جبکہ 10 لاکھ  پاکستان میں کام کرنے والے  اداروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں— فائل/فوٹو: ڈان
6 کروڑ یوروافغانستان میں کام کرنے والے اداروں جبکہ 10 لاکھ پاکستان میں کام کرنے والے اداروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں— فائل/فوٹو: ڈان

یورپی یونین نےافغانستان میں کمزور طبقے اور پاکستان میں افغان تارکین وطن کی امداد کے لیے 6 کروڑ 10 لاکھ یورو جاری کردیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ امداد انسانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جاری کی گئی، جو باعث تشویش ہے۔

برسلز میں یورپی سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ آپریشنز (ایکو) کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 6 کروڑ یورو افغانستان میں کام کرنے والے اداروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور 10 لاکھ یورو پاکستان میں کام کرنے والے اداروں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

نئی مالی امداد سے افغانستان میں خوراک کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی، جہاں تقریباً نصف آبادی شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے، یہ دیگر ضروریات جیسے کہ پناہ گاہ، تحفظ، طبی سہولیات، غذائیت، پانی اور صفائی ستھرائی اور بالخصوص اکتوبر میں ملک کے مغربی علاقوں میں آنے والے زلزلوں سے متاثر ہونے والی آبادی کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔

فنڈنگ ​​کا ایک حصہ افغانستان واپس آنے والے افغان مہاجرین کی مدد کے لیے خرچ کیا جائے گا، اور تحفظ کی نگرانی کو ترجیح دینے کے علاقہ کمیونٹیز کی بھی فوری سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

فنڈ کے اجراء پر یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارک نے کہا کہ تباہ کن زلزلوں کے بعد افغان عوام کی انسانی ضروریات مزید پریشان کن ہوگئی، تباہی کے فوراً بعد یورپی یونین نے پہلے پیکج کے ساتھ کردار ادا کیا، اور اب ہم متاثرہ علاقوں بلکہ پورے ملک میں مشکلات کے شکار افغان شہریوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی مدد کے لیے فنڈز میں نمایاں اضافہ کر رہے ہیں، جو اب بھی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، یا وہاں سے واپس جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024