• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اچھی اداکاری کے لیے ہدایت کار نے’ففٹی شیڈز آف گرے’ دیکھنے کا کہا، منیب بٹ

شائع November 8, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامے میں اچھی اداکاری کرنے کے لیے انہیں ہدایت کار نے ہولی وڈ کی رومانٹک ہارر فلم ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ دیکھنے کا مشورہ دیا۔

منیب بٹ کا شمار منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی اداکاری کو بھی سراہا جاتا رہا ہے، عام طور پر انہیں منفی اور پرتشدد رویوں پر مبنی کرداروں میں پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ عام طور پر انہیں اپنی اصلی عمر سے کم عمر کرداروں کی پیش کش ہوتی ہے، تاہم جلد ہی آنے والے ڈرامے میں وہ خود سے زائد العمر شخص کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

ان کے مطابق اب تک انہوں نے خود سے کم عمر کرداروں میں کام کیا ہے، تاہم متعدد کردار ایسے بھی تھے، جن میں انہوں نے اپنی عمر کے حساب سے کردار کیے۔

منیب بٹ نے بتایا کہ تاہم جلد ہی ریلیز ہونے والے ڈرامے ’محبت ایک سزا‘ میں وہ ادھیڑ عمر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیں گے جو کہ ان کی اصلی عمر سے پانچ سال بڑے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہدایت کار نے انہیں کہا کہ کردار میں وہ بڑی عمر کے لگنے چاہیے لیکن بظاہر وہ کم عمر ہیں، اس لیے انہیں ادھیڑ عمر نظر آنے کے لیے مختلف مشقیں کرنے کا کہا گیا۔

اداکار نے بتایا کہ ہدایت کار نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ہولی وڈ کی رومانٹک ہارر فلم ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ دیکھیں اور اس میں ہیرو کی اداکاری پر فوکس کریں۔

اداکار کے مطابق جب انہوں نے مذکورہ فلم دیکھ کر پوری کی تو انہوں نے ہدایت کار کو فون کیا اور پوچھا کہ انہیں بھی ہولی وڈ فلم کے ہیرو کی طرح کام کرنے ہیں؟

منیب بٹ نے بتایا کہ ہدایت کار نے انہیں بتایا کہ انہیں ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کے ہیرو کی طرح کام نہیں کرنے بلکہ ان کی طرح اداکاری کرنی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مذکورہ ہولی وڈ فلم میں ہیرو نے منجھی ہوئی اداکاری کی ہے، وہ خود سے زائد العمر لگتے ہیں۔

خیال رہے کہ ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کو 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کی کہانی اسی نام سے شائع ہونے والے ناول سے ماخوذ ہے۔

فلم میں جیمی ڈورنن نے ’گرے‘ نامی پرتشدد مزاج ہیرو جب کہ ڈکوتا جونسن نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی کہانی پرتشدد مزاج کے ارب پتی خوبرو نوجوان اور ان کا انٹرویو کرنے کے لیے آنے والی خوبصورت خاتون صحافی کے درمیان ہونے والی محبت اور پھر اس محبت میں تشدد کے گرد گھومتی ہے۔

پہلی فلم کی کامیابی کے بعد سیریز کی دوسری فلم ’ففٹی شیڈز آف ڈارکر‘ کو 2017 جب کہ تیسری فلم ’ففٹی شیڈز آف فریڈ‘ کو 2018 میں ریلیز کیا گیا اور تینوں فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے کردار مذکورہ اداکاروں نے ہی ادا کیے اور ان کی کہانی کو ہی آگے بڑھایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024