• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

لاہور: مالک کے گھر سے ملازم بچے کی لاش برآمد

شائع November 8, 2023
پولیس نے کہا کہ مبینہ قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کی گئی—فائل فوٹو: رائٹرز
پولیس نے کہا کہ مبینہ قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کی گئی—فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گھریلو ملازم بچے کی پھندہ لگی لاش مالک کے گھر سے برآمد ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 9 سالہ احسان کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ بچے کو اس کے مالک شان علی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، جب کہ اسٹیٹ ایجنٹ مالک نے دعویٰ کیا کہ لڑکے نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کی۔

پولیس نے متوفی احسان کی والدہ نواب بی بی کی شکایت پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں شان علی کو نامزد کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

ضلع قصور کی رہائشی خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا کم عمر بیٹا گزشتہ پانچ سال سے انگوری باغ میں شان علی کے گھر میں ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ اس کا بہنوئی عمران ہر ماہ آجر سے تنخواہ وصول کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملزم نے بچےکے گھر والوں کو صرف ایک بار ملنے کی اجازت دی۔

نواب بی بی نے بتایا کہ واقعے کے دن ملزم نے فون کال کے ذریعے بتایا کہ اس کے بیٹے نے خودکشی کر لی ہے، اچانک ملنے والی یہ خبر ہمارے خاندان پر بم کی طرح گری اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ قصور سے شان علی کے گھر پہنچیں، تو مشتبہ قاتل احسان کی لاش کو پہلے ہی سٹی مردہ خانے منتقل کر چکا تھا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے سے بدفعلی کی گئی اور پھر اسے پھانسی لگا کر قتل کیا، انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ہونے پر شان علی کو گرفتار کیا جائے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کی گئی لیکن وہ موقع سے فرار ہو چکا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024