• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بھارت: اسموگ میں اضافہ، ایک ہفتے کیلئے گاڑیوں کی آمد و رفت محدود

شائع November 6, 2023
اسکیم کے تحت طاق اور جفت نمبر پلیٹ والی کاروں کو اس مدت کے دوران متبادل دنوں میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی: فوٹو: اے ایف پی
اسکیم کے تحت طاق اور جفت نمبر پلیٹ والی کاروں کو اس مدت کے دوران متبادل دنوں میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی: فوٹو: اے ایف پی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہفتے کے لیے گاڑیوں کے استعمال محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو میگا سٹی میں زہریلے اسموگ سے کسی حد تک سکون ملے۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی ہر سال موسم سرما کے آغاز پر تیز دھند کی لپیٹ میں رہتا ہے، جس کا ذمہ دار پڑوسی زرعی ریاستوں کے کسانوں کو ٹھہرایا جاتا ہے کہ وہ پرالی جلاتے ہیں۔

بھارتی دارالحکومت باقاعدگی سے کرہ ارض پر آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جہاں اسموگ ہر سال لاکھوں قبل از وقت اموات کا باعث بن جاتا ہے۔

اب تک حکومت کی زیرقیادت کوششیں ملک کے ہوا کے معیار کے مسئلے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہیں، جس کے بارے میں 2017 کے ایک امریکی مطالعے کے مطابق بھارت میں ہر سال 10 لاکھ افراد قبل از وقت موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

دہلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے کہا کہ روڈ راشننگ اسکیم اگلے پیر سے ایک ہفتے کے لیے متعارف کرائی جائے گی۔

اسکیم کے تحت طاق اور جفت نمبر پلیٹ والی کاروں کو اس مدت کے دوران متبادل دنوں میں چلنےکی اجازت ہوگی۔

بھارتی وزیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ دیوالی کے بعد آلودگی مزید پھیل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 20 نومبر کے بعد صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خطرناک پی ایم 0۔2 ذرات کی سطح ہے، جو ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کو 184 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی ہے جو کہ عالمی ادارہ صحت کی مجوزہ روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ حد سے 12 گنا زیادہ ہے۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کرکٹرز دوپہر کو ورلڈ کپ کے میچ کے لیے میدان میں آئے جبکہ تربیتی سیشن متاثر ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں سڑکوں پر گاڑیوں کے چلنے پر پابندی کی اسکیم کی کوشش کی جا رہی ہے، اس سے قبل 2016، 2017 اور 2019 میں بھی اسی طرح کی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی۔

دہلی میں فضائی آلودگی کا ایک اہم تناسب گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کا ہے، لیکن بھارتی حکومت کے سائنس دانوں کے 2018 کے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ طاق-جفت کا اصول اخراج کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوا اور عام ٹریفک پیٹرن میں خلل کی وجہ سے ان میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

وزیر نے یہ بھی کہا کہ شہر میں اسکول 11 نومبر تک بند رہیں گے اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024