ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نومبر کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے، طیب ارگان
ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ’ان کے ایرانی ہم منصب صدر ابراہم رئیسی غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے نومبر کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے۔‘
رائٹرز کے مطابق صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ’ایرانی صدر اس مہنے کے آخر میں ریاض میں مسلمان ممالک کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے‘۔
براڈکاسٹر ہیبرٹرک اور دیگر کی رپورٹ کے مطابق قازقستان سے واپسی کی پرواز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا کہ عالمی نظام پر اعتماد نہیں رہے گا اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا اور اسے اس کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ نہ ٹھہرایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) جنگ بندی پر زور دے گی اوراس مہینے کے آخر میں ہونے والے ریاض اجلاس میں وہ اس قدم کے پیرامیٹرز سے متعلق بات کرے گی۔