• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

لوگ مجھے مغرور، بدتمیز اور غصے والا شخص سمجھتے ہیں، یاسر حسین

شائع November 4, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار، میزبان و ہدایت کار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ نہ جانے کیوں انہیں مغرور، بدتمیز اور غصے والا شخص سمجھتے ہیں جب کہ وہ ایک سادہ اور نارمل انسان ہیں۔

یاسر حسین نے حال ہی میں کامیڈی پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ لوگ ان سے متعلق کیا سوچتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی موضوع پر بات کرتے وقت رکھ رکھاؤ کرنا نہیں آتا، ان کے دل میں جس متعلق جو بات ہوتی ہے، وہ سامنے کہ دیتے ہیں، اس وجہ سے بعض لوگ ان سے ناراض بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ شوبز شخصیات کی جانب سے غصہ کیے جانے کے بعد اب وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر کھل کر باتیں کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

اداکار و میزبان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست دان نہیں ہے کہ ڈپلومیسی سے کام لیں، وہ ایک عام شخص ہیں، اس لیے وہ ہر بات کھل کر کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی وی پر کام کرنے کا بلکل شوق نہیں جب کہ بدقسمتی سے پاکستان میں فلمیں کم بنتی ہیں اور تھیٹرز بھی نہیں ہوتے۔

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ انہیں میزبان کرنے کا بھی شوق ہے اور وہ اب بھی اچھی پیش کش پر کسی بھی جگہ میزبانی کرنے کو تیار ہیں۔

ترکش اداکاروں سے نفرت یا اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت یہ بات عجیب لگتی ہے جب پاکستان کے بڑے اور معروف اداکار تیار ہوکر ترکش اداکاروں کے ساتھ سیلفی کھچوانے کے لیے بھیڑ کی طرح جمع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے دلیل دی کہ ترکش اداکاروں کے ساتھ سیلفیاں کھچوانے والے پاکستانی آرٹسٹ خود بھی سلیبرٹی ہیں اور ان کے بھی مداح ہیں، اس لیے انہیں لگتا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ہولی وڈ یا بولی وڈ سے کام کی پیش کش کے وقت پاکستانی اداکاروں کے پاس آپشنز نہیں ہوتے، انہیں بس کام کرنا ہوتا ہے۔

ان کے مطابق لیکن اگر ان کے پاس ہولی وڈ میں کام کرنے کا آپشن پوچھا جائے تو وہ اینجلینا جولی جب کہ بولی وڈ میں دپیکا پڈوکوں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے مثال دی کہ انہیں کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکار آنجھانی اوم پوری کے ساتھ کا کی پیش کش ہوئی اور وہ شوٹنگ کے لیے دو ہفتوں تک بھارت میں بھی رہے لیکن ان کے پاس آپشن نہیں تھا کہ وہ مذکورہ فلم میں کسی اور اداکارہ یا اداکار کو بھی حصہ بناتے۔

ایک اور سوال کے جواب میں یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ انہیں مغرور، بدتمیز اور غصے والا شخص تصور کرتے ہیں جب کہ درحقیقت وہ ایسے نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مغرور ہیں نہ انہوں نے کسی کے ساتھ کبھی کوئی بدتمیزی کی اور یہ کہ انہیں غصہ بھی نہیں آتا۔

یاسر حسین کے مطابق لیکن سماج میں نارمل انسان کا ہونا شاید ابنارمل بن گیا ہے، اس لیے لوگ ان سے متعلق غلط سوچتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024