• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایران: منشیات بحالی مرکز میں آتشزدگی، 27 افراد ہلاک

شائع November 3, 2023
— فوٹو: ٹوئٹر / اسنا
— فوٹو: ٹوئٹر / اسنا

شمالی ایران میں جمعہ کی صبح منشیات کی بحالی کے ایک مرکز میں آتشزدگی سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ میں آن لائن نیوز ویب سائٹ میزان نے صوبائی چیف جسٹس اسمٰعیل صادقی کے حوالے سے بتایا کہ تہران کے شمال میں واقع گیلان صوبے کے شہر لنگرود میں منشیات کی بحالی کے مرکز میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور 12 دیگر کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جاسکا لیکن چیف جسٹس اسمٰعیل صادقی نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، مزید کہا کہ مرکز میں ممکنہ طور پر 40 افراد زیر علاج تھے۔

مقامی ’اسنا‘ نیوز ایجنسی نے فوٹیج شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات میں آسمان آتشزدگی سے روشن ہوگیا، جبکہ دھوئیں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

آگ پر قابو پانے کے بعد دیگر تصاویر میں بھاری نقصان دیکھا جاسکتا ہے۔

اگست میں تہران کے گرینڈ بازار میں آگ لگ گئی تھی، جس سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جنوری 2017 میں تہران میں 15 منزلہ پلاسکو شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 16 فائر فائٹرز سمیت کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024