تھائی لینڈ کی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ایران، دیگر حکومتوں سے بات چیت
تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایران اور دیگر حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو ان کے تقریباً 2 درجن سے زائد شہریوں کی بحفاظت رہائی کے لیے حماس کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایف ایم پارن پری بہددہ نوکارا نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے، جو حماس کے قریب ہے۔
حماس نے 7 اکتوبر کر اسرائیل پر حملے کے بعد تقریباً 240 افراد کو یرغمال بنالیا ہے، جس میں کم از کم 23 تھائی لینڈ کے شہری بھی شامل ہیں۔