• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شاہ رخ خان نے رواں سال ریلیز ہونے والی اپنی تیسری فلم کا ٹیزر جاری کردیا

شائع November 2, 2023
فائل فوٹو: پوسٹر
فائل فوٹو: پوسٹر

بولی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان نے رواں سال اپنی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

اس دوران جب شائقین حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کی تعریفوں کے پُل باندھے جارہے ہیں، جوش اور توقعات عروج پر ہیں اور سوشل میڈیا پر ’جوان‘ کا ٹائٹل ٹاپ ٹرینڈ بن چکا تھا اسی دوران شاہ رخ خان نے رواں سال اپنی تیسری فلم کا بھی ٹیزر جاری کردیا ہے۔

رواں سال شاہ رخ خان کی دو فلمیں پہلے ہی ریلیز ہوچکی ہیں جنہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد سراہا گیا اور باکس آفس میں اربوں کا برنس کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے تھے۔

رواں سال 25 جنوری کو فلم ’پٹھان‘ جبکہ 7 ستمبر کو فلم ’جوان‘ ریلیز ہوئی تھی، ’پٹھان‘ کے ایک ہزار 55 کروڑ بھارتی روپے بزنس کو عبور کرنے میں ’جوان‘ کو صرف 23 دن لگے تھے، ’جوان‘ نے بھارت میں تقریباً 705 کروڑ بھارتی روپے اور بیرون ملک 350 کروڑ بھارتی روپے بزنس کیا ہے۔

’پٹھان‘ اور ’جوان‘ دونوں فلمیں ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلمیں تھیں لیکن شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ ایکشن کے ساتھ مزاحیہ بھی ہے۔

شاہ رخ خان نے آج اپنی ایک اور فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ فلم اپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرنے والے سادہ اور حقیقی لوگوں کی کہانی ہے۔

اداکار نے فلم کا پہلا ٹیزر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک بہترین لکھاری کی جانب سے دل کو چھو لینے والی کہانی ہے اور میرے لیے اس فلم کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ سب کو یہ فلم پسند آئے گی۔‘

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور راجکمار فلمز کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جو رواں سال 22 دسمبر کو مسیحی برادری کے تہوار کرسمس پر بھارتی سنیما گھروں میں جاری ہوگی، فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور راج کمار ہیرانی نے کی ہے۔

پچھلے سال شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ڈنکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’یہ ایک مزاحیہ فلم ہے، راج کمار ہیرانی کی فلمیں ہمیشہ کامیڈی سے بھرپور ہوتی ہیں، فلم کے اداکار دنیا کے مختلف ممالک سے گھوم کر واپس اپنے ملک ہی آتے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

فلم کی کہانی

ایک منٹ 47 سیکنڈز کے ٹیزر کا آغاز سیاہ لباس میں ملبوس مردوں اور عورتوں کے ایک گروپ سے ہوتا ہےجو ایک صحرا پر چل رہے ہیں اور شاید راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس دوران ایک شارپ شوٹر انہیں گولی کا نشانہ بناتا ہے۔

فلیش بیک کرتے ہوئے ٹیزر میں مزید دکھایا گیا کہ پنجاب میں رہنے والے 5 دوستوں کا گروپ لندن میں کام کرنے کی امید رکھتا ہے، ان دوستوں میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو، وکی کوشل اور دو دیگر اداکار شامل ہیں۔

کتریہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے ’سوکھی‘، تاپسی پنو سے ’منوں‘ اور شاہ رخ خان نے ’ہارڈی‘ کا کردار ادا کیا ہے، شاہ رخ خان اپنے دوستوں کو کسی بھی طرح لندن پہنچنے میں مدد کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے والے بعد اب سوال یہ ہے کہ کیا ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی طرح ’ڈنکی‘ بھی تمام ریکارڈ اپنے نام کرے گی؟ یہ تو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024