• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع November 1, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ منال خان اور اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام کے ہاں شادی کے دو سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

دونوں نے چند ماہ قبل اگست میں اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے حوالے سے مداحوں کو باخبر کیا تھا۔

منال خان اور اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام 10 ستمبر 2021 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔

دونوں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تقریبات متعدد دنوں تک چلتی رہی تھیں۔

شادی کے بعد منال خان اسکرین پر کم دکھائی دیتی رہیں، تاہم وہ شوہر کے ہمراہ ٹی وی شوز اور تقریبات میں شرکت کرتی رہتی تھیں۔

دونوں نے یکم نومبر کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

دونوں نے ایک جیسی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش یکم نومبر کی صبح ہوئی اور ساتھ ہی انہوں نے بیٹے کا نام بھی بتایا۔

اداکاروں کے مطابق انہوں نے بیٹے کا نام محمد حسن اکرام رکھا ہے، تاہم انہوں نے بچے کی تصویر شیئر نہیں کی۔

دونوں شخصیات نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، تاہم انہوں نے والدہ اور بچے کی صحت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

محسن احسن اکرام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کی اہلیہ نے بچے کو کہاں جنم دیا، تاہم ان کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

منال خان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند ہفتے قبل ہی ان کی بہن ایمن خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ایمن اور منال خان دونوں ایک ساتھ امید سے ہوگئی تھیں، ایمن خان اداکار منیب بٹ کی اہلیہ ہیں اور ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش اگست میں ہوئی تھی۔

ایمن خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد ہی منال خان نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا اور اب ان کے ہاں بھی بچے کی پیدائش ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024