• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’اس پاگل پن کو روکیں‘، سربراہ اقوام متحدہ کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر زور

شائع October 31, 2023
انتونیو گوتریس نےدنیا کے بلند ترین پہاڑ ایورسٹ کی برفیلی چوٹی کے سامنے کھڑے ہو کر کہا صورتحال تبدیلی نہ کی گئی تو گلیشیئر خشک ہو جائیں گے—فوٹو: اے ایف پی
انتونیو گوتریس نےدنیا کے بلند ترین پہاڑ ایورسٹ کی برفیلی چوٹی کے سامنے کھڑے ہو کر کہا صورتحال تبدیلی نہ کی گئی تو گلیشیئر خشک ہو جائیں گے—فوٹو: اے ایف پی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ نیپال کے برف پوش پہاڑ اپنی برف کا تقریبا ایک تہائی حصہ کھو چکے ہیں، انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے پاگل پن کو روکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے نیپال میں دنیا کے بلند ترین پہاڑ ایورسٹ کے خطے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کے باعث تیزی سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں کہا کہ دنیا کی چھتیں کھوکلی ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلیشیئر پانی کے برفیلے ذخائر ہیں، یہ ہمالیہ کے خطے کے ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو تازہ پانی فراہم کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے نیپال کے اپنے چار روزہ دورے کے دوران سولوکھمبو خطے کا دورہ کرنے کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیپال کے گلیشیئر دو بڑے کاربن آلودگی پھیلانے والے ممالک بھارت اور چین کی وجہ سے متاثر ہیں، اس کے گلیشیئر گزشتہ دہائی کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

ہمالیہ اور ہندو کش کے بڑے پہاڑی سلسلے میں موجود گلیشیئرز خطے کے ایک ارب 65 کروڑ لوگوں کے لیے پانی کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیئرز پہلے سے بہت زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں جس سے کمیونٹیز کو غیر متوقع اور قیمتی نقصان کا باعث بننے والی آفات کا سامنا ہے۔

انتونیو گوتریس نے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ایورسٹ کی برفیلی چوٹی کے سامنے کھڑے ہو کر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں آج یہاں دنیا کی چھت پر یہ دہائی دینے آیا ہوں کہ اس پاگل پن کو روکیں۔

گلیشیئر پسپا ہورہے ہیں لیکن ہم نہیں ہوسکتے، ہمیں فوسل فیول کے دور کو ختم کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیزی سے پگھلتے گلیشیئر کا نتیجہ جھیلوں، دریاؤں میں شہریوں کو بہا لے جانے والی سیلابی صورتحال ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جلد ہی صورتحال تبدیلی نہ کی گئی تو گلیشیئر خشک ہو جائیں گے، خطے کے دریاؤں کا بہاؤ کم ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024