• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

انجلینا جولی اور سلینا گومز کا اسرائیل-حماس تنازع پر اظہارِ تشویش

شائع October 31, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ ہولی ووڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جبکہ دوسری جانب ہولی وڈ اداکارہ سلینا گومز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

اداکارہ انجلینا جولی دو دہائیوں تک اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین میں خصوصی سفیر برائے خیر سگالی کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکی ہیں۔

انہوں نے اسرائیل - حماس تنازع پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے, بے شمار معصوم جانوں کے ضیاع کے بارے میں پریشان تھی اور اس بات پر غور کررہی تھی کہ ان کی کس طرح مدد کی جائے۔‘

ہولی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے، غزہ کے لوگوں کے پاس چھپنے کی کوئی جگہ نہیں، خوراک یا پانی تک رسائی نہیں، انخلا کا کوئی امکان نہیں اور پناہ حاصل کرنے کے لیے سرحد عبور کرنے کا بنیادی انسانی حق بھی نہیں ہے۔’

انجلینا جولی نے زور دیا کہ غزہ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ آباد ہیں، جن میں سے نصف بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔’

اداکارہ نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیلی شہریوں کی زندگی یکسان اہم ہیں، ہم سیز فائر کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ شہریوں کی جان بچائی جاسکے، بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح میں نے بھی طبی امدادی کوششوں کے لیے عطیہ کیا ہے، میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے کام کی حمایت کرتی ہوں اور ان کی رپورٹنگ کا قریب سے جائزہ لے رہی ہوں۔’

سلینا گومز کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے اسرائیل حماس تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرلیا۔

انسٹاگرام پر 43 کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ سلینا گومز نے لکھا کہ دنیا میں جاری ہولناک تشدد اور دہشت کو دیکھ میرا دل ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے میں سوشل میڈیا سے کچھ دنوں کے لیے کنارہ کشی اختیار کررہی ہوں، لوگوں پر تشدد کرنا اور ان کا قتل کرنا یا کسی ایک گروہ کے خلاف نفرت طاہر کرنا انتہائی خوفناک ہے، ہمیں تمام لوگوں، خاص طور پر بچوں کی حفاظت کرنے کے لیے تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے۔

میں معذرت خواہ ہوں اگر میں اپنے الفاظ سے آپ کو مطمئن نہیں کرسکیں، میں برداشت نہیں کرسکتی جب معصوم لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے،کاش میں دنیا بدل سکتی، میں جانتا ہوں کہ صرف ایک پوسٹ کرنا کافی نہیں ہوگا۔’

سلینا گومز کی جانب سے اسرائیل حماس تنازع پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک پوسٹ کافی نہیں؟ آپ کا کیا خیال ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ کیوں بند کیا؟ اس کے علاوہ آپ کے کروڑوں فالوورز آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔‘

دیگر صارفین سلینا گومز کے روس یوکرین تنازع پر دیا گیا بیان شئیر کرتےہوئے اداکارہ پر سخت تنقید کی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024