• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پاکستانی کھلاڑی 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے سے متاثر نہیں ہوئے ہیں، کوچ قومی ٹیم

شائع October 30, 2023 اپ ڈیٹ October 31, 2023
بریڈ برن نے کہا ٹیم ایونٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہے—فوٹو: ایکس
بریڈ برن نے کہا ٹیم ایونٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہے—فوٹو: ایکس

قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈبرن نے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر متاثر ہوئے ہیں اور اصرار کیا کہ ٹیم ورلڈ کپ مہم میں واپسی کے لیے پرعزم ہے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسکواڈ میں شامل تین کھلاڑیوں نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

بریڈبرن نے کہا کہ ٹیم کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں اس حوالے سے دیکھا جائے تو پاکستانی کے لیے کھیلنا اور اس ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود کو تیار کرنا اور بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرنے پر ہماری توجہ ہے، جو چیزیں ہمارے قابو میں ہیں اور ٹیم سے بہت توقعات ہیں اور ہم اپنی قوم کو فخر دلانے کے لیے بے تاب ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے ساتھ معاہدوں کے حوالے سے کہا تھا کہ معاہدے بھارت بھیج دیے گئے ہیں اور کھلاڑیوں نے دستخط کردیے ہیں اور اس سے ادائیگیوں کا انتظام ہوجائے گا۔

نیوزی لینڈکے سابق آل راؤنڈر بریڈبرن نے کہا کہ ٹیم ورلڈکپ میں اپنی ناقص کارکردگی سے دکھی ہے جہاں نیدرلینڈز اور سری لنکا سے کامیابی کے بعد بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ سے مسلسل ہار گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی پوزیشن میں ہیں جہاں ہم نہیں چاہتے تھے، ٹیم کا رن ریٹ بھی منفی 0.38 ہے۔

بریڈبرن نے کہا کہ ہم پرعزم تھے کہ ٹورنامنٹ کے اس مرحلے پر ہم اپنی منزل کے حوالے سے مضبوط پوزیشن پر ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو چیز ہم سب کو تنگ کر رہی ہے اور ہم سب اس وقت کنٹرول کر سکتے ہیں اور اسی طرح ہم دوسرے میچوں کے لیے بہتر تیار ہوجائیں اور پھر قسمت پر چھوڑیں تو امید ہے ہماری سیمی فائنل کی امیدیں بحال ہوں گی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تو کھلاڑی کیا خاک کھیلیں گے جبکہ بابر اعظم دو دن سے چیئرمین پی سی بی کو میسج کر رہے ہیں لیکن وہ رپلائی نہیں کررہے۔

پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام ’گیم آن ہے‘ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل ایک سوال کے جواب میں راشد لطیف نے کہا تھا کہ بابر اعظم دو دن سے چیئرمین پی سی بی کو میسج کر رہے ہیں لیکن وہ رپلائی نہیں کر رہے، سلمان نصیر اور عثمان والا کو کر رہے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ وہ اپنے کپتان کو رپلائی نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا تھاکہ اس سب کے بعد آپ پریس ریلیز نکال رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو یہ کہا ہے کہ جو سینٹرل سائن کیا ہے اسے ہم دوبارہ دیکھیں گے اور یہ سینٹرل کنٹریکٹ مانا نہیں جائے گا، 5 مہینوں سے کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں ملی تو کھلاڑی کیا خاک کھیلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024