• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ماڈلز کے بارے میں غلط تصور ہے کہ وہ بدتمیز یا گالیاں دیتی ہیں، سنیتا مارشل

شائع October 30, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی نامور ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ معاشرے میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ماڈلز بدتمیز یا گالیاں دیتی ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

حال ہی میں مزاحیہ پروگرام حد کردی میں شرکت کرتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ ماڈلز کے بارے میں لوگوں نے بہت غلط باتیں بنائی ہوئی ہیں، نہیں معلوم کہ ایسی باتیں کون پھیلاتا ہے۔

سنیتا مارشل ماضی کی نامور ماڈلز میں سے ایک ہیں، بہترین ماڈلنگ کے حوالے سے انہیں ماضی میں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

پروگرام کے دوران سنیتا مارشل سے اداکاروں کے درمیان طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک وقت میں بالخصوص شوبز انڈسٹری کے جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایک بُرے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے کہا انسان الگ ہوجائے، شادی سے قبل نہیں معلوم ہوتا کہ آپ کی ہونے والے شریک حیات سے اچھے تعلق قائم رہیں گے یا نہیں، لیکن صرف یہ سوچ کر ایک بُرے تعلق میں بندھے رہنا کہ ’میرے ماں باپ یا بچوں کا کیا ہوگا‘ اور اس دوران اپنے بارے میں نہیں سوچنا، یہ غلط ہے۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ اس حوالے سے انسان کو تھوڑا بہت خودغرض ہونا پڑتا ہے۔

اس دوران پروگرام میں موجود سامعین کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ سُپر ماڈل بننے کے لیے کون سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’ریمپ کی ماڈلز اصل ماڈلز ہوتی ہیں، سپر ماڈل بننے کے لیے دراز قد ہونا لازمی ہے، ریمپ پر ٹھیک طرح سے واک کرنے کے علاوہ رویہ اور تمیز ہونا بھی ضرورت ہے۔‘

سنیتا مارشل نے کہا کہ آج کل لوگوں کے ذہنوں میں یہ تصور ہے کہ اگر کوئی لڑکی ماڈل ہے تو لازمی بدتمیز ہوگی یا گالیاں دیتی ہوں گی، مجھے نہیں معلوم لوگوں نے ایسی باتیں کیوں پھیلائی ہوئی ہیں، ایسا کچھ نہیں۔’

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024