• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

اٹک: افغان مہاجرین کو لے جانے والا ٹرالر الٹنے سے دو افراد ہلاک، 25 زخمی

شائع October 29, 2023
ٹالر الٹنے سے دو افراد ہلاک اور 225 زخمی ہو گئے— فوٹو: ڈان نیوز
ٹالر الٹنے سے دو افراد ہلاک اور 225 زخمی ہو گئے— فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں گرینڈ ٹرنک روڈ کے قریب افغان مہاجرین کے خاندانوں کو لے جانے والا 22 پہیوں والا ٹرالر الٹنے سے دو افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

اٹک پولیس کے ترجمان نعیم نے ڈان ڈاٹ کام کو زخمیوں اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرالر میں افغان مہاجرین کے پانچ خاندان سوار تھے جو سنگجانی سے افغانستان جا رہا تھا، راستے میں ایک ٹائر پھٹنے کے بعد ٹرالر الٹ گیا۔

اٹک حضرو ٹاؤن پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ سلمان خان اور 60 سالہ بی بی گل کے نام سے ہوئی ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

نگران حکومت کی طرف سے اکتوبر کے آخر تک تمام غیرقانونی اور غیر دستاویزی تارکین وطن کو پاکستان چھوڑنے کا الٹی میٹم دیے جانے کے بعد ملک بھر سے متعدد افغان خاندانوں نے حالیہ دنوں میں اپنے آبائی وطن واپس جانا شروع کر دیا ہے۔

پاکستان میں غیرقانونی طور پر 20 لاکھ سے زائد افغان مقیم ہیں جن کے پاس کسی قسم کی قانونی دستاویزات نہیں ہیں، حکام کے مطابق حالیہ ہفتوں میں تقریباً 60ہزار افغان باشندے رضاکارانہ طور پر سرحد کے راستے ملک چھوڑ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024